ترکی اور قطر میں سائبر سیکیورٹی کا معاہدہ

0 357

قطر

ترک سائنٹفک اینڈ ٹیکنالوجیکل ریسرچ کونسل(طوبیتک) اور قطر نیشنل ریسرچ فنڈ نے سائنسی اور تکنیکی شعبوں میں تعاون کیلئے معاہدے پر دستخط کردیئے ہیں، معائدے کے پہلے مرحلے میں سائبر سیکورٹی کو شامل کیا گیا ہے تاکہ دونوں ممالک کو درپیش سائبر حملوں سے نمٹا جاسکے۔

طوبیتک کے چئیرمین پروفیسر عارف آرگن نے خبر رساں ایجنسی کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ انرجی گرڈ ،ٹیلی مواصلات اور بنیادی انفراسٹرکچر کو سائبر حملوں سے محفوظ بنانے سمیت موبائل آلات کے ڈیٹا سیکورٹی کو مضبوط بنایا جائے گا، انہوں نے کہا کہ قطر کی سرکاری خبر رساں ایجنسی پر سائبر حملے کے بعد خلیج بحران میں مزید اضافہ ہوا، کیونکہ ہیکرز نے ایجنسی کی ویب سائٹ پر قطری لیڈرز کی جانب سے سعودی عرب کیخلاف جعلی بیانات شائع کیے، مستقبل میں سائبر حملوں سے بچاو کیلئے خصوصی اقدامات کرنے ہوں گے،جس کیلئے زیادہ سیکورٹی کی ضرورت ہے۔

ترکی اقتصادی اور دفاعی شعبوں میں قطر کی مدد کرچکا ہے اور اب طوبیتک قطر کو سائبر حملوں سے بچانے کیلئے بھی معاونت فراہم کرے گا، سائبر سیکورٹی کے اس منصوبے پر 2 ملین ڈالرز کی خطیر رقم خرچ کی جائے گی۔

تبصرے
Loading...