ترکی کشمیر میں زندگیوں کے نقصان پر غمزدہ اور پریشان ہے، ترک وزارت خارجہ

0 735

ترک وزارت خارجہ نے کشمیر میں ہونے والی شہادتوں پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ "گزشتہ ہفتے کے اختتام پر ہونے والی زندگیوں کے نقصان پر ہم بہت غمزدہ اور پریشان ہیں۔ ہم جاں بحق ہونے والوں کے لیے اللہ کی رحمت اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کے لیے دعاگو ہیں”۔

ترک وزرات خارجہ کی جانب سے جاری کی جانے والی پریس ریلیز میں مزید کہا گیا ہے کہ "ہم ضروری سمجھتے ہیں کہ خطے کی کشیدگی میں جتنی جلدی ممکن ہو سکے کمی لائی جانا چاہیے اور تنازعات کے اثرات سے عام شہریوں کی حفاظت کے لیے انتہائی احتیاطی تدابیر کے ساتھ مناسب اقدامات کئے جانے چاہیں”.

گذشتہ ہفتے مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج نے ریاستی دہشت گردی کا مظاہرہ کرتے ہوئے 17 نوجوانوں کو شہید اور 100 سے زائد کو زخمی کردیا تھا۔

کشمیر میڈیا سروس کے مطابق قابض فوج نے ضلع اسلام آباد اور شوپیاں میں آپریشن کے دوران 17 نوجوانوں کو شہید کردیا تھا۔ فائرنگ سے 100 سے زائد افراد زخمی بھی ہوگئے تھے۔

شہید نوجوانوں میں جان محمد لون، زبیر احمد بٹ، رؤف بشیر خندے، یاور ایٹو، ناظم نذیر، عادل ٹھوکر، عبیر شفیع ملا، رئیس ٹھوکر، اشفاق ملک، زبیر تورے اور مشتاق احمد ٹھوکر اور دیگر شامل تھے۔

تبصرے
Loading...