ترکی اور امریکہ کے درمیان منبج اور مشرقی فرات پر اتفاق ہو گیا، ترک وزیر خارجہ

0 1,454

ترک وزیر خارجہ میولوت چاوش اولو نے کہا ہے کہ ترکی اور امریکہ کے مابین منبج اور دریائے فرات کے مشرقی علاقوں کے استحکام پر اتفاق رائے ہو گیا ہے۔ انہوں نے مزید بتایا کہ اس معاملہ پر 19 مارچ کو امریکی اسٹیٹ سیکرٹری ریکس ٹلرسن کے ساتھ اجلاس میں مزید بات چیت کی جائے گی۔

چاوش اولو نے ایک جرمن اخبار کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا، "ہم امید کرتے ہیں کہ امریکہ دہشتگرد تنظیمیں کی حمایت ترک کر دے گا۔ وہ ملک کے 25 فیصد حصے کا انتظام چلاتے ہیں لیکن ان شہروں کی اکثریتی عوام عرب ہے۔ جیسا کہ رقہ۔ کون اس شہر کا انتظام چلاتا ہے؟ وائے پی جی! شام سے تقریبا 350000 کرد وائے پی جی نے نکالے جو اس وقت ترکی میں رہائش پذیر ہیں”۔

جب ان سے امریکہ کی طرف سے سینٹ میں ترکی کے خلاف پابندیوں بارے پوچھا گیا تو انہوں نے زور دیا کہ واشنگٹن کو ترکی کو دھمکیاں نہیں دینا چاہیں۔

چاوش اولو نے کہا کہ شام کے علاقے عفرین میں جاری آپریشن شاخ زیتون کا "سخت مرحلہ اختتام پذیر ہو گیا ہے”۔

تبصرے
Loading...