امارات کے اعلیٰ سیکیورٹی سربراہ کا الجزیرہ ہیڈ کوارٹر کو بم سے تباہ کر دینے کا مشورہ
متحدہ عرب امارات کے اعلیٰ سیکیورٹی سربراہ نے مصری صوبہ سیناء میں ہونے والے دھماکے کا ذمہ دار قطری نیوزورک الجزیرہ کو قرار دیتے ہوئے اسے بم سے تباہ کر دینے کا مشورہ دیا ہے۔
اپنے آفیشیل ٹوئٹر اکاؤنٹ سے پیغام دیتے ہوئے انہوں نے کہا ہے کہ "(عرب) اتحاد کو دہشتگردی کی مشین کو بمبوں سے اڑا دینا چاہیے ۔۔۔ داعش، القاعدہ اور النصرہ فرنٹ کا چینل الجزیرہ دہشتگرد ہے”
على التحالف أن يقصف الآلة الداعية للارهاب..قناة داعش والقاعدة والنصرة جزيرة الارهاب
— ضاحي خلفان تميم (@Dhahi_Khalfan) November 24, 2017
خلفان جو ٹویٹر پر ڈھائی ملین سے زیادہ فالونگ رکھتے ہیں مزید لکھتے ہیں "کب تک وہ (الجزیرہ) مصر اور عرب دنیا کے سیکیورٹی اداروں غصہ دلاتے رہیں گے؟”۔
الى متى سيظل المرتزقة يحثون الإرهابيين على تخريب مصر والدول العربية
— ضاحي خلفان تميم (@Dhahi_Khalfan) November 24, 2017
انہوں نے ایک ایسی تصویر بھی ٹویٹ کی ہے جس میں 91 سالہ عالمی مسلم اسکالر یوسف القرضاوی کی مسخ شدہ تصویر کو داعش کے سربراہ ابوبکر البغدادی، القاعدہ کے رہنماء اسامہ بن لادن اور حزب اللہ کے سربراہ حسن نصر اللہ کے ساتھ دکھایا گیا ہے۔
جزيرة الارهاب pic.twitter.com/DDqqFXoOHx
— ضاحي خلفان تميم (@Dhahi_Khalfan) November 24, 2017
اس سے قبل مارچ 2016ء میں انہوں نے یہ کہہ کر حیران کر دیا تھا کہ عرب ریاستوں کو مشرق وسطیٰ کے دشمنوں سے نبٹنے کے لیے اسرائیل سے اتحاد کر لینا چاہیے۔