یوکرین 2021ء میں مزید 5 ترک ڈرونز خریدے گا

0 894

یوکرین اگلے سال ترکی کے بنے ہوئے مزید 5 بیراکتار ٹیکٹیکل بلاک2 (TB2) ڈرونز خریدے گا۔

یوکرینی میڈیا نے ملک کی مسلح افواج کے چیف آف جنرل اسٹاف روسان کھومچاک کے حوالے سے بتایا ہے کہ اس امر کا فیصلہ کر لیا گیا ہے اور اگلے سال ہم یوکرین کی مسلح افواج کی ضروریات پوری کرنے کے لیے نئے بیراکتار خریدیں گے۔

کھومچاک نے کہا کہ یہ ڈرونز "کچھ مختلف ٹیکٹیکل اور ٹیکنیکل خصوصیات رکھتے ہیں، جن میں ان کی بلندی اور مؤثر رینج بھی شامل ہیں۔”

اعلیٰ ترین فوجی عہدیدار کا یہ تبصرہ ایک وسیع البنیاد تکنیکی مشق کے بعد سامنے آیا ہے۔ ان مشقوں میں یوکرین کی مسلح افواج TB2 اور جیولین میزائل کا تجربہ کیا۔ یوکرینی فوج کی ایک میکنائزڈ بریگیڈ کے اراکین نے رہائشی علاقوں میں ایک مشق کا عملی مظاہرہ بھی کیا۔

رپورٹ کے مطابق ان مشقوں میں بہترین ہتھیاروں، الیکٹرانک وارفیئر، آٹومیٹڈ کنٹرول سسٹمز اور جدید ٹیکنالوجی کے ساتھ ہتھیاروں کے استعمال پر خصوصی توجہ دی گئی۔

یوکرین نے 2019ء میں 12 بیراکتار TB2 ڈرونز خریدے تھے۔ یہ ڈرون بہترین نشانے لگانے والے ہتھیاروں سے لیس ہیں کہ جن میں ترک کی دفاعی کمپنی روکتسان کے بنے ہوئے MAM-L اسمارٹ میونیشنز بھی شامل ہیں۔

ترکی اور یوکرین کے مابین دفاعی تعلقات گزشتہ چند سالوں میں کافی بہتر ہوئے ہیں اور اس میں فوجی-تکنیکی تعاون بھی شامل ہے۔

ڈرونز کے حوالے سے کیف اور انقرہ کے مابین ہونے والے گزشتہ معاہدوں میں گراؤنڈ کنٹرول اسٹیشن سسٹمز اور مختلف آلات کی فروخت بھی شامل تھی، جبکہ ترکی یوکرین کے ساتھ مخصوص میزائل انجن ٹیکنالوجی کی ٹیکنالوجی منتقلی میں بھی دلچسپی رکھتا ہے۔ طویل المیعاد کاروباری تعاون میں مشترکہ طیاروں کی پیداوار بھی دونوں ملکوں کے ایجنڈے کا حصہ ہے۔

تبصرے
Loading...
%d bloggers like this: