10,000 سے زائد ترک عمرہ زائرین، واپسی پر انقرہ اور قونیہ میں سرکاری قرانطینہ کے حوالے

0 1,586

ترکی میں 10 ہزار سے زائد ترک عمرہ زائرین کو سعودی عرب سے وطن واپسی پر سرکاری قرانطینہ میں لے لیا گیا ہے۔ یہ قرانطینہ انقرہ اور قونیہ میں، سرکاری ہاسٹلز کو خالی کروا کر بنائے گئے ہیں۔

ترک وزارت صحت نے یہ فیصلہ کل رات کیا اور سرکاری ہاسٹلوں میں رہنے والے طلباء کو ہاسٹل خالی کرنے کا کہا گیا۔ غیر ملکی طلباء کے لیے نوبت ہاسٹل قائم کیا گیا۔

اطلاعات کے مطابق انقرہ اور قونیہ میں قائم کئے گئے ان 5 قرنطین خانوں میں 10 ہزار 330 عمرہ زائرین کو رکھا گیا ہے۔ انہیں وطن واپسی پر خصوصی سروس ہواش کے ذریعے ان قرنطین خانوں میں پہنچایا گیا۔ جہاں انہیں 14 دن نگرانی میں رکھا جائے گا۔

تبصرے
Loading...