اقوام متحدہ کے بنیادی ڈھانچے میں ریفارم کی ضرورت ہے، ایردوان

0 172

ترک صدر رجب طیب ایردوان نے کہا ہے اس بات کو ممکن اور یقینی بنانے کے لیے کہ دنیا کے امن کا قیام ہو، اقوام متحدہ کو بنیادی ڈھانچے میں ریفارم کی ضرورت ہے – صدر ایردوان نے اقوام متحدہ 65 سالہ پرانی عمارت کے سامنے ترک ہاؤس کے نام سے 32 منزلہ ثقافتی مرکز بنانے کی افتتاحی تقریب میں شرکت کی۔

انہوں نے کہا تمام کوتاہیوں کے باوجود، اقوام متحدہ واحد عالمی تنظیم ہے جہاں ہر کوئی آپ آواز سنا سکتا ہے اور اپنے مسائل کا حل چاہتا ہے۔ تاہم آج کی دنیا ویسی دنیا نہیں ہے جیسے اقوام متحدہ کے قیام کے وقت تھی۔

ایردوان نے کہا کہ اقوام متحدہ کے سب سے موثر عضو سیکورٹی کونسل کا ڈھانچہ بے انصافی پر مبنی ہے۔ جس کی نتیجے میں اقوام متحدہ دنیا میں قیام امن کا ہر اوّل دستہ نہیں بن سکی ہے۔

یہ کونسل کل پندرہ ممبران رکھتی ہے جس میں پانچ اس کے مستقل ممبران ہیں۔ جو دوسری جنگ عظیم میں فاتح بنے تھے۔ مستقل ممبران میں کسی ایک کا ویٹو کرنا کسی بھی قرار داد اور فیصلے کو روک سکتا ہے۔

ترک صدر نے کہا کہ تبدیل ہوتی دنیا میں برقرار رکھنے کے لیے اقوام متحدہ کو ریفارمز سے گزارنا چاہیے، آج اقوام متحدہ کی ریفارم ایجنڈے کا حصہ ہے۔ تاہم یہ ریفارم وہ نہیں ہیں جو ہم لفظ "ریفارم” سے سمجھتے ہیں۔

تبصرے
Loading...