ترک اور آزاد شامی فوج نے عفرین میں زیر زمین اسلحے کا بڑا ڈپو برآمد کر لیا

0 1,905

اتوار کے روز پی کے کے کی شامی شاخ پی وائے جی کے زیر کنٹرول رہنے والے علاقہ عفرین میں 12 کمروں پر مشتمل زیر زمین اسلحے کا بڑا ڈپو برآمد کیا گیا ہے۔ ترک فوج اور آزاد شامی فوج نے آج صبح عفرین مرکز میں داخل ہو کر دہشتگردوں کو نکال باہر کیا تھا اور شہر کا کنٹرول سنبھالا تھا۔

150 میٹر ڈپو کو شمال مغربی عفرین کے دیہی علاقے جووک سے کلین اپ کے دوران برآمد کیا گیا۔

ڈپو کو دھماکے سے اڑانے کے بجائے، ترک فوج اور اس کی حمایت شدہ آزاد شامی فوج  زیر زمین ڈپو میں داخل ہوئیں اور اندر چھپے ہوئے شہریوں کو نقصان پہنچائے بغیر ڈپو کا کنٹرول حاصل کر کے قبضہ کر لیا۔

اس کے علاوہ تلیف کے گاؤں میں، فورسز نے ایک دہشت گردی کے تربیتی کیمپ پر کنٹرول حاصل کیا جہاں دہشتگردی کے فلسفے پر کارکنان کو تیار کیا جاتا تھا۔ وہاں سے پی کے کے جیل میں مقید رہنماء عبد اللہ اوکلان کی کتب، تنظیمی ڈاکومنٹس اور بینرز بھی برآمد کئے گئے۔

20 جنوری کو ترک فوج نے آزاد شامی فوج کی مدد سے شام کے علاقے عفرین میں پی کے کے کی شامی شاخ پی وائے ڈی اور داعش کے خلاف آپریشن شاخ زیتون شروع کیا تھا۔ آج عفرین کے مرکز پر کنٹرول حاصل کر کے اس آپریشن کا اہداف مکمل کر لیے گئے۔

دہشتگردوں سے آزاد کروائے جانے والے علاقوں میں ترک امدادی ٹیموں نے بحالی اور شہریوں کی مدد کا کام شروع کر دیا ہے۔

تبصرے
Loading...