ہم ایسے عہد سے گزر رہے ہیں جب اسلامی دنیا میں پہلے سے زیادہ اتحاد کی ضرورت ہے، ایردوان

0 579

جبوتی کے صدر اسماعیل عمر گوویلے کے ہمراہ مشترکہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے ترک صدر رجب طیب ایردوان نے کہا ہے: "ہم ایسے عہد سے گزر رہے ہیں جب اسلامی دنیا میں پہلے سے زیادہ اتحاد کی ضرورت ہے، اس وقت اسلامی ممالک کے لیے ضروری ہے کہ قریب آئیں اور اپنے درمیان موجود مسائل کو بالائے طاق رکھتے ہوئے اتحاد کریں”۔

اس موقع پر ترک صدر نے جبوتی کے صدر اور عوام کو ان کے 40ویں قومی دن پر مبارک باد بھی پیش کی۔

ہم ایسے عہد سے گزر رہے ہیں جب اسلامی دنیا میں پہلے سے زیادہ اتحاد کی ضرورت ہے

ترک صدر نے کہا کہ جبوتی ہمیشہ ترکی کے ساتھ کھڑا ہوا ہے۔ وہ پہلا ملک ہے جس نے سب سے پہلے فتح اللہ دہشتگرد تنظیم کے خلاف ضروری اقدامات اٹھائے۔

انہوں نے کہا: "ہم ایسے عہد سے گزر رہے ہیں جب اسلامی دنیا میں پہلے سے زیادہ اتحاد کی ضرورت ہے، اس وقت اسلامی ممالک کے لیے ضروری ہے کہ قریب آئیں اور اپنے درمیان موجود مسائل کو بالائے طاق رکھتے ہوئے اتحاد کریں”۔

انہوں نے صدر گوویلے کے دورہ ترکی اہمیت پر بات کرتے ہوئے کہا کہ یہ اسلامی ممالک کے درمیان تعلقات کی مضبوطی کا حصہ ہے۔ انہوں نے یاد دلایا کہ استنبول میں ہونے والے اسلامی تعاون تنظیم کے غیر معمولی اجلاس میں جبوتی کے وزیر اعظم نے نمائندگی کی تھی اور جبوتی کے صدر کا بیت المقدس کا دفاع کرنے پر شکریہ ادا کیا۔

ہم اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں قرار داد کے ڈرافٹ کو لے کر آگے بڑھیں گے

صدر ایردوان نے کہا کہ اسلامی تعاون تنظیم کے غیر معمولی اجلاس انتہائی کامیاب رہا۔ اجلاس میں کئے گئے فیصلے بیت المقدس کی حرمت کی حفاظت اور اسے ایک تاریخی مقام دینے میں معاون ثابت ہوں گے انہوں نے کہا: "جیسا کہ آپ جانتے ہیں کہ معاملہ اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں لے جایا گیا ہے۔ لیکن بدقسمتی سے سلامتی کونسل میں اسے امریکا نے ویٹو کر دیا کیونکہ وہ جانتا ہے کہ اس مہم سے بیت المقدس کو ایک مقام حاصل ہو جائے گا۔ باقی 14 ممالک کی حمایت بہت اہم اور معنی خیز ہے۔ اب ہم اس ڈرافٹ کو جنرل اسمبلی میں لے جا رہے ہیں۔ مجھے یقین ہے کہ عالمی برادری امن اور انصاف کے حق میں ایک مضبوط موقف اختیار کرے گی۔ جنرل اسمبلی کی دو تہائی اکثریت امریکی فیصلہ کو رد کرنے کے لیے کافی ہو گی جو سلامتی کونسل میں ویٹو کر دیا تھا۔

انہوں نے کہا کہ اقوام متحدہ کے تمام ممبران بیت المقدس کی تاریخی حیثیت کا دفاع کریں۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ وہ اس معاملے کو اس کے انجام تک لے کر چھوڑیں گے۔

ہم نے تجارت اور معاشی تعلقات بڑھانے پر اتفاق کیا ہے

رجب طیب ایردوان نے کہا کہ جبوتی اپنے جغرافیائی مقام کی وجہ سے مشرقی افریقہ کا دروازہ ہے اور افریقی خطے ہونے والے معاملات میں اہمیت کا حامل ہے۔ انہوں نے صومالیہ کے استحکام میں جبوتی کے کردار کا حوالہ دیا اور کہا: "جیسے ہمارا ملک ملین کی تعداد میں مہاجرین کو گلے لگاتا ہے اسی طرح جبوتی اپنے ذرائع اور وسائل کو اپنی ذمہ داریاں نبھانے میں بہترین صرف کرتا ہے”۔

صدر نے ترک اسپیشل اکنامک زون کی اہمیت کی بات کرتے ہوئے کہا کہ وہ صرف جبوتی ہی نہیں خطے کے باقی ممالک سے بھی معاشی تعلقات مضبوط کر رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم نے تجارت اور معاشی تعلقات بڑھانے پر اتفاق کیا ہے۔

تبصرے
Loading...