اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے نومنتخب صدر ولکان بوزکر اسلام آباد پہنچ گئے، وزیراعظم پاکستان سے بھی ملاقات کریں گے

0 1,535

اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے نو منتخب صدر ولکان بوزکر آج اسلام آباد پہنچ گئے ہیں۔ وہ وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی کےساتھ بات چیت کےلئے وزارت خارجہ پہنچے جہاں وزیرخارجہ نے ان کا گرمجوشی سے استقبال کیا۔

ات چیت کے اختتام پر وزیر خارجہ اور اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے نئے منتخب صدر مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب کریں گے۔ نو منتخب صدر جنرل اسمبلی وزیراعظم عمران خان سے بھی ملاقات کریں گے۔

ان ملاقاتوں کے دوران جنرل اسمبلی کے75 ویں اجلاس سے متعلق امور اور ترجیحات زیربحث آئیں گی۔

واضح رہے کہ جنرل اسمبلی کے نومنتخب صدر ولکان بوزکر کا تعلق ترکی سے ہے اور یہ حالیہ جنرل اسمبلی کے انتخابات میں ترکی کی جانب سے نامزد کئے گئے تھے۔

تبصرے
Loading...