ایردوان نے ترکی کی تاریخ کے سب سے بڑے ہاؤسنگ منصوبے کا افتتاح کر دیا
ترکی نے منگل کے روز پہلے مکانات کی بنیاد رکھی جو ملک کے اب تک کے سب سے بڑے سماجی ہاؤسنگ منصوبے کے تحت بنائے جائیں گے، جس میں جائیداد کی بڑھتی ہوئی قیمتوں اور کرایوں کے درمیان بہت سے کم آمدنی والے خاندانوں کو گھر کا مالک بنایا جائے گا۔
صدر رجب طیب ایردوان نے دارالحکومت انقرہ کے سنکان ضلع میں ایک سنگ بنیاد کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ "ہم نے آج سے ترکی میں رہائش کی ایک نئی پیش رفت کا آغاز کیا ہے جو اب ہمارے تمام صوبوں اور اضلاع میں بیک وقت شروع کی جائے گی۔”
صدرایردوان نے گزشتہ ماہ 2023ء سے 2028 تک پانچ سالوں کے دوران 500,000 نئے مکانات اور 50,000 دفاتر بنانے کے منصوبوں کی نقاب کشائی کی جسے انہوں نے ملک کی اب تک کی سب سے بڑی گھریلو ملکیت کی مہم قرار دیا۔ اس منصوبے میں 250,000 اراضی کے پلاٹ بھی شامل ہیں جو اہل درخواست دہندگان کو فروخت کیے جائیں گے۔
منگل کو 17 صوبوں میں ابتدائی 5,615 گھروں کی بنیاد رکھی گئی۔