اردو، مالے زبانیں نئے ترک نصاب میں شامل

0 1,644

ترکی میں وزارت تعلیم نے نیا نصاب ترتیب دے دیا ہے۔ ایلیمنٹری اور ہائی سکول کے 18 ملین طلباء اب اردو یا مالے زبان کو بطور اختیاری مضمون پڑھ سکیں گے۔

مالے جنوب مشرقی ایشیا کے 280 ملین لوگوں کی زبان جبکہ اردو پاکستان کی قومی زبان ہے جسے اب ترک طلبا سیکھ سکیں گے۔ تازہ اعداد و شمار کے مطابق بھارت میں 65 ملین جبکہ پاکستان میں 16 ملین افراد کی مادری زبان اردو ہے۔

چائینیز، کورین اور فارسی زبانوں کے ایلیمنٹری اور ہائی سکولوں میں بطور زبان اندراج کے بعد اب ان دو زبانوں کو بھی نصاب کا حصہ بنا دیا گیا ہے۔

وزارت تعلیم کے عہدیدار الپسلان درمش نے کہا کہ نئے نصاب کی تیاری میں ماہرین، اساتذہ، والدین اور طلبا کے تجربات سے استفادہ کیا گیا ہے۔

درمش کے مطابق ہمیں اس بات کا ادراک ہونا چاہیئے کہ درسی نصاب ایک جیتی جاگتی سانس لیتی چیز ہے جسکی تجدید کی ضرورت ہوتی ہے۔

تبصرے
Loading...