دنیا بھر سے 3 ہزار 614 ترک شہریوں نے حکومتی پیش کش کو قبول کر لیا، آج وطن واپس لایا جائے گا

0 3,025

ترکی نے پوری دنیا میں موجود اپنے شہریوں کو پیش کش کی کہ اگر وہ ترکی آنا چاہتے ہیں تو وائرس کے ساتھ یا وائرس کے بغیر ہم انہیں قبول کرنے کو تیار ہیں،

ترک وزیر خارجہ میولوت چاوش اولو نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ 17 مارچ تک انہیں متعلقہ ممالک کے سفارت خانوں میں آن لائن نام لکھوانے کی سہولت دی گئی۔ 3 ہزار 614 ترک شہری نے رجسٹریشن کروائی ہے۔

مزید کہا گیا ہے آج ان ترک شہریوں کو ترکش ائیرلائن کی خصوصی سروس کے ساتھ وطن واپس لایا جائے گا استنبول اورکوجیلی شہر کے سرکاری طلباء رہائش گاہوں میں 14 دن کے لیے ٹھہرایا جائے گا۔

وائرس کی تصدیق ہونے کی صورت انہیں قائم کئے گئے ہسپتالوں میں طبی نگہداشت اور تندرستی کا ماحول فراہم کیا جائے گا

تبصرے
Loading...