امریکہ نے ترکی میں مکمل ویزا بحالی کا اعلان کر دیا

0 2,157

انقرہ میں قائم امریکی سفارت خانے نے ترکی میں ویزا کی سہولیات کی مکمل بحالی کا اعلان کیا ہے۔ یہ اعلان ان کے سوشل میڈیا اکاؤنٹ کی کیا گیا ہے جس کے بعد ترکی اور امریکہ کے درمیان ویزا بحران کا خاتمہ ہو گیا۔

سفارت خانے کے بیان کے مطابق انقرہ کی طرف سے کئی یقین دہانیوں کے بعد "امریکی اسٹیٹ ڈیپارٹمنٹ یکسو ہے کہ سیکیورٹی معاملات کافی حد بہتر ہو گئے ہیں کہ ترکی میں ویزا سروس کو مکمل بحال کر دیا جائے”۔

سفارت خانے نے کہا ہے کہ انقرہ نے یقین دہانی کروائی ہے کہ مزید کسی مقامی سفارتی اہلکار سے تفتیش نہیں کی جائے گی۔ اور کسی بھی مقامی سفارتی اہلکار کو گرفتار یا قید بند نہیں کیا جائے گا۔ اور اگر کسی مقامی سفارتی اہلکار کو گرفتار کرنا ہوا تو ترک اتھارٹیز کو امریکی حکومت کو درخواست بھیجنا ہو گی۔

اعلان کے بعد واشنگٹن ڈی سی میں قائم ترک سفارت خانے نے بھی ویزا سروس پر پابندی کے خاتمے کا اعلان کیا ہے اور امریکی فیصلے کو خوش آمدید کہا ہے۔ تاہم ترک سفارت خانے نے اس بات کی بھی وضاحت کی ہے کہ حکومت ترکی نے واشنگٹن سے کسی قسم کی کوئی یقین دہانی نہیں کی۔ اور اس ضمن میں امریکی سفارت خانے کے دعوے کو رد کر دیا۔

 

ترک سفارت خانے نے کہا ہے "ہم اسے ترک اور امریکی عوام سے غلط بیانی سمجھتے ہیں کہ امریکہ نے ترکی سے کسی قسم کی کوئی یقین دہانیاں حاصل کی ہیں”۔

اعلانات کے بعد فوری طور پر ڈالر کی قیمت گر گئی اور وہ 3.82 سے 3.77 پر آ گیا۔ ترک معاشی تجزیہ نگار اگلے دنوں میں امریکی ڈالر کو مزید گرتا دیکھ رہے ہیں۔

امریکی سفارت خانے کے سابقہ اعلان میں ویزا کی بحالی کے لیے جنوری 2019ء کا وقت دیا گیا تھا لیکن یہ اعلان قبل از وقت کیا گیا ہے۔

تبصرے
Loading...