امریکہ کی وائے پی جی دہشتگردوں کی معاشی مدد، ترکی کے فیصلوں پر اثر انداز ہو گی، ایردوان

0 1,089

ترک صدر رجب طیب ایردوان نے کہا ہے کہ شام میں وائے پی جی دہشتگردوں کو امریکہ کی طرف سے امداد دینے کا فیصلہ، ترکی کے فیصلوں پر اثر انداز ہو گا۔

برسر اقتدار آق پارٹی کے پارلیمانی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے امریکی عوام کو وائے پی جی کی معاشی مدد کے امریکی فیصلے پر حساسیت کا مظاہرہ کرنے کا کہا، انہوں نے کہا کہ امریکی عوام کے ٹیکس کی رقم دہشتگردوں کو دی جا رہی ہے۔

ترک صدر کہا کہ امریکہ کو چاہیے کہ دہشتگردوں کے خلاف جنگ میں اپنے ناٹو اتحادی ترکی کی مدد کرے۔

ایردوان نے مزید کہا، "ہم سب ناٹو کے اندرونی قوانین کو تسلیم کرتے ہیں۔ اگر تم کہتے ہو کہ وائے پی جی، پی وائے ڈی ہمارے لیے دہشتگرد تنظیمیں نہیں ہیں لیکن وہ تمہارے ناٹو اتحادی پر حملے کرتی ہیں تو تمہیں اس کا سامنا کرنا ہو گا۔ لیکن امریکہ ابھی تک یہی کہے جا رہا ہے کہ یہ دہشتگرد تنظیمیں نہیں ہیں”۔

رجب طیب ایردوان نے کہا کہ امریکہ کی طرف سے وائے پی جی کو معاشی مدد کا معاملہ اس ہفتے انقرہ کا دورہ کرنے والے امریکی اسٹیٹ سیکرٹری ریکس ٹلرسن کے سامنے بیان کیا جائے گا۔

انہوں نے کہا، "ہم یہ سب حقائق ان کے سامنے رکھیں گے۔ یہ معاملہ قوانین کے مطابق حل کرنا ہو گا۔ اگر نہ ہوا تو پھر یہ ایک مثالی تعلق نہیں بن سکے گا”۔

تبصرے
Loading...