مشرق وسطیٰ میں گزشتہ چار ماہ میں امریکی فوجیوں کی تعداد میں 33 فیصد اضافہ

0 179
فائل فوٹو

امریکی ڈیفینس کی رپورٹ کے مطابق 2017ء کے چوتھے کوارٹر میں مشرق وسطیٰ میں موجود امریکی افواج میں 33 فیصد ہوا ہے-

پینٹاگون کی چوتھی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے 4 ماہ میں امریکی سپاہیوں کی تعداد40517 سے برھا کر 54180 کر دی ہے-

اس وقت مشرق وسطیٰ کی 14 ریاستوں میں امریکی فوجی موجود ہیں-

سب سے زیادہ اضافہ بحرین میں دیکھا گیا ہے جہاں امریکی فوجیوں کی تعداد 6541 سے بڑھ کر 9335 ہو گئی ہے، کویت میں 14790 سے 16592، شام میں 1251 سے 1723 جبکہ 3164 سے 6671 کا اضافہ کیا گیا ہے-

رپورٹ کے مطابق افغانستان میں بھی امریکی فوجیوں کی تعداد 10107 سے بڑھا کر 16500 کر دی گئی ہے-

تبصرے
Loading...