عفرین میں داخل ہونے قافلے میں امریکی تربیت یافتہ رقہ سیکیورٹی فورس

0 1,526

مقامی میڈیا سے سامنے آنے والی وڈیوز اور تصاویر میں شمال مشرقی شام سے عفرین میں داخل ہونے والے قافلے میں نیلے رنگ کے جھنڈے دیکھئے گئے جو امریکی تربیت یافتہ رقہ انٹرنل سیکیورٹی فورس کے ہیں۔

گذشتہ امریکی قیادت میں قائم اتحاد کی جانب سے داعش کے نام نہاد دارالحکومت رقہ کی آزادی کے بعد وہاں رقہ سیکیورٹی فورس تیار کی گئی تھی۔

گذشتہ جولائی میں کینیڈین برگیڈئیر جنرل ڈی جے اینڈرسن، پارٹنر فورس ڈویلپمنٹ کے ڈائریکٹر اور لائسن ٹیم کی جانب سے میڈیا کو بتایا گیا تھا کہ شہر کی حفاظت کے لیے 8000 افراد پر مشتمل سیکیورٹی فورس تیار کی جا رہی ہے۔

اتحادیوں کی جانب سے رقہ سیکیورٹی فورس کو مقامی رضاکاروں کے طور پر متعارف کروایا گیا تھا جن کا پی کے کے کی شامی شاخ وائے پی جی سے کوئی تعلق نہ بتایا گیا تھا۔

گذشتہ سال نومبر نے اتحاد نے اعلان کیا تھا کہ رقہ سیکیورٹی فورس نے رقہ سول کونسل کے زیر انتظام اپنی ذمہ داریاں شروع کر دی ہیں۔ رقہ سول کونسل میں وائے پی جی سے منسلک کئی اہم افراد شامل ہیں۔

منگل کے روز انادولو نیوز ایجنسی نے رپورٹ کیا تھا کہ 500 سے زائد وائے پی جی سے منسلک عسکری اہلکار شمال مشرقی شام سے عفرین میں داخل ہوئے ہیں۔

امریکی ملٹری ذرائع نے وال اسٹریٹ جنرل کو بتایا تھا کہ ترکی کے خلاف لڑنے کے لیے وائے پی جی سے منسلک سینکڑوں جنگجو دہشتگرد شام سے عفرین جا رہے ہیں۔ عفرین میں ترکی نے وائے پی جی کا صفایا کرنے کے لیے آپریشن شاخ زیتون شروع کر رکھا ہے۔

تبصرے
Loading...