ترکی: دودھ کی پیداوار بڑھانے کیلئے ورچوئل رئیلٹی کا استعمال

عزت کوچک نے 180 گاؤں پر ورچوئل رئیلٹی چشموں کا کامیاب استعمال کیا۔

0 1,221

عزت کوچک اپنے فارم میں 180 مویشیوں کی دیکھ بھال کے لیے ترقی پذیر ٹیکنالوجی کا استعمال کر رہا ہے جو اس نے 2018 میں قائم کیا تھا۔

کوچک اپنے جانوروں کو کلاسیکی موسیقی سناتا ہے، دودھ کی پیداوار بڑھانے کے لیے اپنی دو گائے کو ورچوئل رئیلٹی چشموں کے ساتھ سبز چراگاہوں کی تصاویر دیکھنے پر مجبور کرتا ہے۔

کوچک نے بتایا کہ اس کا خاندان تین نسلوں سے مویشی بانی اور زراعت سے وابستہ ہے اور وہ اب اس شعبہ کو جدید طرز پر آگے بڑھانا چاہتے ہیں۔

 

ان کا کہنا تھا کہ "بطور کسان، ہم نے خوراک اور گھاس کی قیمتوں میں اضافے کی وجہ سے اپنی پیداوار کو برقرار رکھنے اور بڑھانے کے لیے متبادل راستے تلاش کر رہے ہیں۔ روس میں مویشیوں کو ورچوئل رئیلٹی چشمے لگائے گئے ہیں۔ ہم نے اسے اپنے فارم پر آزمانے کا فیصلہ کیا۔ ہم نے ان چشموں کا استعمال کرتے ہوئے اپنے جانوروں کا تقریباً 10 دن تک مشاہدہ کیا اور ان کے دودھ کے معیار اور مقدار دونوں میں اضافہ دیکھا۔”

دودھ کی پیداوار 22 لیٹر سے بڑھ کر 27 لیٹر ہو گئی

کوچک نے کہا کہ گذشتہ ریسرچ نے ثابت کیا ہے کہ ماحولیاتی صورتحال، گائے کی صحت اور دودھ کی پیداوار دونوں کو متاثر کرتی ہے۔

کوچک نے اپنے تجربات سے آگاہ کرتے ہوئے بتایا کہ وہ اپنے جانوروں کوورچوئل رئیلٹی چشموں کے ذریعے ایسا محسوس کرواتے ہیں کہ وہ گرمی کے دنوں میں بھی ہریالی سے بھرے ہوئے وسیع گھاس کے بیچ کھڑے ہو کر اپنی خوراک کھاتے ہوئے لطف اندوز ہو رہے ہیں۔ انہوں نے اپنی بات ایسے جاری رکھی:

"ہم اپنے فارم پر گائے سے روزانہ اوسطاً 22 لیٹر دودھ لیتے ہیں۔ جبکہ جن گائے کو ورچوئل رئیلٹی چشمہ پہناتے ہیں،اس کے ذریعے وسیع سبز چراگاہ دکھاتے ہیں۔ ورچوئل رئیلٹی چشمہ پہننے والی 2 گایوں کے دودھ کی اوسط 27 لیٹر تک ہے۔ یہ چشمے جانوروں کو جذباتی طور پر متاثر کرتے ہیں۔ اس سے ہم نے یہ بھی مشاہدہ کیا کہ جانور کم تناؤ کا شکار ہیں۔ یہ دونوں صورتیں دودھ کی پیداوار میں ظاہر ہوتی ہیں، دودھ کی کوالٹی اور مقدار میں اضافہ ہو رہا ہے۔ اسے روس میں ایک فارم میں آزمایا گیا، ہم نے اتفاق سے سوشل میڈیا پر دیکھا۔ ہم نے بھی اسے آزمانے کا فیصلہ کیا۔ ابھی کے لیے، ہم نے اسے اپنی 2 گایوں پر لگایا اور اضافہ دیکھا۔ ہم اس وقت آزمائشی مرحلے میں ہیں۔ دوسرے مرحلے کے طور پر ہم نے مزید 10 ورچوئل رئیلٹی چشموں کا آرڈر دیا ہے۔ اگر ہم ان کے ساتھ کامیاب ہو جاتے ہیں، تو ہم اپنے تمام  جانوروں کے لیے ان چشموں کا آرڈر دیں گے”۔

ہم نے روسی فارم کے تجربے کو مزید بہتر بنانے کی کوشش کی ہے

کوچک نے کہا کہ روسی فارم نے ان چشموں کو دونوں آنکھوں پر لگا دیا، تاہم انہوں نے اس کو مزید بہتر بناتے ہوئے اس میں تصویر کا اضافہ کیا ہے۔

"ہم اپنے جانوروں کو ورچوئل چشموں کے ساتھ ساتھ آرام دہ موسیقی سناتے ہیں، اور انہیں وسیع چراگاہ کے گرد چہل قدمی بھی کرواتے ہیں۔ ہم نے روس میں چشمے بنانے والی کمپنی سے بھی رابطہ کیا۔ امید ہے کہ اگر ہم اس تجربے میں کامیاب ہو گئے تو اپنے تمام جانوروں کے لیے روس سے چشمے منگوائیں گے”۔

تبصرے
Loading...
%d bloggers like this: