ہم تواضع اور اخلاص کے ساتھ میونسپل خدمات کے نئے افق کے حاجب بنے، ایردوان

0 900

ترک صدر رجب طیب ایردوان نے آیدن میں شہریوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ "ہم تواضع اور اخلاص کے ساتھ میونسپل خدمات کے نئے افق کے حاجب بنے اور اپنے دلوں اور ارواح کو اس قوم کی خدمت پر لگایا”۔

صدر جمہوریہ ترکی اور آق پارٹی کے چیئرمین رجب طیب ایردوان نے آیدن میں انتخابی ریلی سے خطاب کیا۔

انہوں نے آیدن شہر بارے بات کرتے ہوئے کہا کہ یہ اناطولیہ کے شاندار شہروں میں سے ایک ہے۔ آیدن شہر صنعت، سیاحت، زراعت اور لائیواسٹاک میں ترکی کی کامیابیوں میں اہم کردار ادا کرتا ہے۔

آق پارٹی اور ملی حرکت پارٹی کے 31 مارچ 2019ء کے بلدیاتی انتخابات میں عوامی اتحادی بارے توجہ دلاتے ہوئے صدر ایردوان نے کہا کہ یہ اتحاد 15 جولائی 2016ء کو فیتو (فتح اللہ دہشتگرد تنظیم) کی طرف سے ناکام بغاوت کے بعد ترکی کے ملی مفادات کے لیے مشترکہ جدوجہد کے لیے بنایا گیا تھا۔

انہوں نے واضع کرتے ہوئے کہ 31 مارچ 2019ء کے بلدیاتی انتخابات کے بعد ترکی تیز تر اقدامات اور دیرپا جدوجہد کے عہد میں داخل ہو جائے گا۔ صدر ایردوان نے کہا کہ ترکی اپنی سوسالہ جمہوری عہد کے ساتھ 2023ء کے اہداف ضرور حاصل کرے گا۔

صدر ایردوان نے کہا کہ آق پارٹی مسلسل مقامی ترقی و خوشحالی کے عمل کو تیز تر کیے ہوئے ہے جو انہوں نے 1994ء میں پہلی بار استنبول کا میئر بن کر شروع کی تھی۔ انہوں نے کہا، "ہم تواضع اور اخلاص کے ساتھ میونسپل خدمات کے نئے افق کے حاجب بنے اور اپنے دلوں اور ارواح کو اس قوم کی خدمت پر لگایا”۔

تبصرے
Loading...