ایانش بیوک سیلجوقلو کا نیا سیزن کس وقت شروع ہو رہا ہے؟

0 1,189

ایانش بیوک سیلجوقلو ڈرامہ سیریل گذشتہ ماہ تک سب سے زیادہ دیکھی جانے والا ڈرامہ سیریل تھا۔ سیدات انجی کی ہدایت کاری اور سردار اوزنلان کی تحریر کردہ ایانش بیوک سیلجوقلو کے پہلے سیزن میں کی سلجوقی دور پر روشنی ڈالی گئی۔ لیکن آپ سب کے لیے یہ حیران کن ہو گا کہ اس ڈرامہ سیریل کا رخ مکمل طور پر بدل دیا گیا۔ ترک ڈرامے اکثر تاریخ سے سبق حاصل کرنے کے لیے ہوتے ہیں، ایانش بیوک سیلجوقلو بھی ایک ایسا ہی ڈرامہ تھا۔ اس کے پہلے سیزن میں سلطان ملک شاہ کے دور کا ایک حصہ دکھایا گیا۔ تاریخ کے کئی جنگی معرکے اس سیزن کا حصہ بنائے گئے۔ نظام الملک جیسے کردار نے تو دل ہی جیت لیے۔ سلجوقی دور مسلمانوں کی ترقی اور تہذیب کا دور کہلاتا ہے۔ کئی سائنس دان اور دانشور اسی دور میں اٹھے۔ امام غزالی کو بھی پہلے سیزن کا حصہ بنایا گیا تھا۔ لیکن جیسا کہ آپ کو بتایا کہ اس ڈرامے کا رخ اب بدل دیا گیا ہے۔

آپ سب کے لیے یہ حیران کن ہو گا کہ اس ڈرامہ کے اگلے سیزن کے لیے سوائے ایک کردار کے اس کے سارے کردار ختم کر دئیے گئے۔ ڈرامہ کی تاریخ روایت بجائے آگے بڑھنے سے پیچھے جائے گی۔ سلجوق ریاست کے دوسرے حکم دار اور چارہ گر بننے والے سلطان الپ ارسلان کی کہانی دوسرے سیزن کا موضوع ہے۔ آپ ابھی حیران ہو رہے ہوں گے کہ سارے کردار ختم کر کے نئے کردار شامل کر دئیے گئے ہیں تو پچھلے سیزن کا واحد کردار کون سا ہو گا جو اگلے سیزن میں ہو گا جو وہ ہیں نظام الملک کا کردار۔ جسے ترک اداکار محمت اوزگُور نے نبھایا ہے۔ اگلے سیزن کا مرکزی کردار سلطان الپ ارسلان کا ہو گا جسے ترک اداکاربارش آردوچ نبھائیں گے۔ الپ ارسلان ایک سلجوق سلطان تھا جو اپنے چچا طغرل بیگ کے بعد تخت پر بیٹھا۔ اس نے 1063ء سے 1072ء تک حکومت کی۔ بہت بیدار مغز اور بہادر بادشاہ تھا۔ مشہور مدبر نظام الملک کو اپنے باپ چغری بیگ کی سفارش پر وزیر سلطنت مقرر کیا۔ اس کے عہد میں سلجوقی سلطنت کی حدود بہت وسیع ہوئیں۔ پہلے ہرات اور جند (ماوراء النہر) کو اپنی قلمرو میں شامل کیا۔ پھر فاطمی حکمران کو شکست دے کر مکہ اور مدینہ کو اپنی قلمرو میں شامل کیا۔ اس سے اسلامی دنیا میں سلجوقیوں کا اثر و اقتدار بڑھ گیا۔ بازنطینیوں نے حملہ کیا تو 26 اگست 1071ء کو جنگ ملازکرد میں انہیں عبرتناک شکست دی۔ اور قیصر روم رومانوس چہارم کو گرفتار کر لیا۔ قیصر روم نے نہ صرف تاوان جنگ ادا کیا اور خراج دینے پر رضامند ہوا۔ بلکہ اپنی بیٹی سلطان کے بیٹے سے بیاہ دی اور آرمینیا اور جارجیا کے علاقے اس کو دے دیے۔

جنگ ملازکرد آج بھی ترکوں کے لیے بہت زیادہ معنی رکھتی ہے اور وہ اپنے مستقبل میں اس سے سبق حاصل کرتے ہیں۔ حتی کہ صدر رجب طیب ایردوان کے ویژن 2053ء کے بعد ویژن 2071ء ہے جس کا مطلب ہے کہ ترک دنیا بھر میں اپنی ریاستی یکجہتی کو اپنی ماضی کی طرح حقیقت بنائیں گے اور دنیا کی ایک بڑی طاقت بنیں گے۔

آخر پر ہم آتے ہیں کہ اگلا سیزن کس وقت شروع ہو رہا ہے۔ ہم آپ کو بتاتے چلیں کہ دوسرے سیزن کی شوٹنگ زور و شور سے جاری ہے۔ لیکن یہ ڈرامہ کب ناظرین دیکھ سکیں گے اس کا فیصلہ ستمبر میں کیا جائے گا اور امید یہی ظاہر کی جا رہی ہے کہ یہ ستمبر کی ہی کسی تاریخ میں سکرین پر ہو گا۔ ترکی میں تمام ڈرامے گرمیوں کی چھٹیوں میں بند کر دئیے جاتے ہیں۔ کیونکہ اکثر و پیشتر عوام سیاحتی سرگرمیوں میں مگن ہو جاتی ہے۔

تبصرے
Loading...
%d bloggers like this: