آج ترکی میں فتح چناق قلعہ اور شہداء کی یاد میں سالانہ تقریبات ہو رہی ہیں

0 1,401

آج ترکی بھر میں جنگ عظیم اوّل کی چناق قلعہ کی بحری جنگ کی فتح کی 104 ویں سالانہ یاد منائی جا رہی ہے۔ اس حوالے سے چناق قلعہ اور گیلی پولی کے علاقے میں خصوصی تقریبات منعقد کی جائیں گی جن میں صدر رجب طیب ایردوان سمیت دیگر اعلیٰ سرکاری حکام شرکت کریں گے۔ ترک صدر رجب طیب ایردوان نے 18 مارچ کے یوم شہداء کی مناسبت سے ایک خصوصی پیغام بھی جاری کیا ہے۔

ترک صدر نے کہا ہے کہ ترک عوام، اپنے استقلال، مستقبل اور آزادی کے موضوع پر، کوئی ڈھیل نہیں دے گی۔ فتح چناق قلعے کی 104 ویں سالانہ یاد اور 18 مارچ یومِ شہداء کے موقع پر جاری کردہ پیغام میں صدر ایردوان نے کہا ہے کہ "چناق قلعے کے شہداء کی اولاد کی حیثیت سے ہم اپنے استقلال، استقبال اور آزادی کے معاملے میں ہرگز کوئی ڈھیل نہیں دیں گے”۔

تبصرے
Loading...