ہم 2023ء کے اختتام تک 7 ارب درخت لگانے کا ہدف رکھتے ہیں، صدر ایردوان
"سانس مستقبل کے لیے، سانس دنیا کے لیے” نامی ایک شجر کاری تقریب سے خطاب کرتے ہوئے صدر رجب طیب ایردوان نے کہا کہ ترکی میں پچھلے 18 ماہ کے دوران تقریباً 5.5 ملین ہیکٹرز کے رقبے پر 5.1 ارب درخت لگائے جا چکے ہیں۔ "ہمارا ہدف 2023ء کے اختتام تک 7 ارب درخت لگانا ہے۔”
صدر رجب طیب ایردوان نے انقرہ کی یلدرم بایزید یونیورسٹی کیمپس میں "سانس مستقبل کے لیے، سانس دنیا کے لیے” کے عنوان سے ایک شجر کاری تقریب سے خطاب کیا۔