ہمارا ہدف عید الفطر کے بعد معمولاتِ زندگی بحال کرنا ہے، صدر ایردوان

0 877

آق پارٹی کی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی سے خطاب کرتے ہوئے صدر ایردوان نے کہا کہ "ہمارا ہدف رمضان کے دوران سخت اقدامات پر عمل درآمد کرتے ہوئے عید الفطر کے بعد معمولاتِ زندگی کو بحال کرنا ہے۔”

صدر مملکت اور پارٹی چیئرمین رجب طیب ایردوان نے انصاف و ترقی پارٹی (آق پارٹی) کی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی (CEC) کے اجلاس سے بذریعہ وڈیو کانفرنس خطاب کیا۔

یہ کہتے ہوئے کہ ترکی باقی دنیا کی طرح کرونا وائرس کی عالم گیر وباء کے خلاف سخت کارروائی کر رہا ہے، صدر ایردوان نے زور دیا کہ ترکی اس وباء سے متاثرہ دیگر ملکوں کے مقابلے میں اپنے صحتِ عامہ کے مضبوط ڈھانچے اور ساتھ ساتھ بروقت اٹھائے گئے اقدامات کی وجہ نمایاں ہے، اور کہا کہ وباء ترکی میں اب اپنی آخری حدود تک پہنچ گئی ہے۔

صدر ایردوان نے کہا کہ”ہمارا ہدف رمضان کے دوران سخت اقدامات پر عمل درآمد کرتے ہوئے عید الفطر کے بعد معمولاتِ زندگی کو بحال کرنا ہے۔ عالم گیر وباء کے بعد کے ملک، خطے اور دنیا میں جو حالات پیدا ہوں گے، ان کا سامنا کرنے کی تیاری بھی اتنی ہی اہم ہے، جتنا اس کا مقابلہ کرنا۔”

تبصرے
Loading...