ہمارا ہدف ترکی کو انڈسٹری 4.0 کا مرکز بنانا ہے، صدر ایردوان

0 142

چوتھے صنعتی انقلاب کے لیے ترکی کے مرکز کے افتتاح کے موقع پر ایک وڈیو پیغام میں صدر رجب طیب ایردوان نے کہا ہے کہ "ہمارا ہدف ترکی کو اپنے قومی ٹیکنالوجی منصوبے کے مطابق چوتھے صنعتی انقلاب کی مصنوعات اور ٹیکنالوجیز کے لیے تیار کرنا ہے۔”

صدر رجب طیب ایردوان نے چوتھے صنعتی انقلاب کے لیے ترکی کے مرکز کی افتتاحی تقریب کے لیے ایک وڈیو پیغام بھیجا ہے۔

انڈسٹری 4.0 سینٹر پورے یورپ میں اپنی طرز کا دوسرا مرکز ہے، اس طرف اشارہ کرتے ہوئے صدر ایردوان نے کہا کہ یہ مرکز ترکش ایمپلائرز ایسوسی ایشن آف میٹل انڈسٹریز (MESS) چلائے گی اور زور دیا کہ "ہمارا ہدف ترکی کو اپنے قومی ٹیکنالوجی منصوبے کے مطابق چوتھے صنعتی انقلاب کی مصنوعات اور ٹیکنالوجیز کے لیے تیار کرنا ہے۔”

اس یقین کا اظہار کرتے ہوئے کہ سینٹر کی جانب سے کیے جانے والے کام معاشی و سماجی دونوں لحاظ سے بہترین حصہ ڈالیں گے، صدر ایردوان نے بین الاقوامی تعاون کی اہمیت اور ساتھ ہی ڈجیٹل انقلاب میں قومی تجربات کی بنیاد پر مواقع کے لیے زیادہ مناسب ماحول بنانے پر بھی زور دیا۔

ترکی کثیر سطحی تعاون کو کتنی اہمیت دیتا ہے، اس حوالے سے صدر ایردوان نے کہا کہ "ہم اپنی پالیسیوں کو عالمی پیمانے پر لے جانے کے لیے ہر موقع کا فائدہ اٹھانے کا عزم رکھتے ہیں اور اپنے سرکاری و نجی شعبے کے ساتھ بین الاقوامی ترقی میں متحرک کردار ادا کریں گے۔ ٹیکنالوجی کے نتیجے میں ریاستون اور معاشروں میں جو نمایاں تبدیلیاں آئی ہیں وہ پہلے صنعتی انقلاب سے شروع ہوئیں جس کی وجہ سے ہمیں چوتھے صنعتی انقلاب کے لیے بہتر انداز میں تیار ہونا ہے۔ ترکی اپنی نسبتاً نوجوان، انتہائی تعلیم اور پرعزم آبادی کی بدولت اس لحاظ سے کافی حد تک تیار ہے۔”

تبصرے
Loading...