ہم اپنے کلچر کے بہترین نمونوں کو بحال کرنا چاہتے ہیں، صدر ایردوان

0 55

انقرہ میں قومی باغ کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے صدر ایردوان نے کہا کہ "ہمارا مقصد سلجوق اور عثمانی ادوار سے جمہوری دور تک اپنے شہرکاری کے کلچر کی بہترین مثالوں کو بحال کرنا اور بہتر بنانا ہے۔ ہم اپنے قومی باغ منصوبوں کو اپنی تہذیب کی جانب سے عائد ذمہ داری سمجھتے ہیں۔”

صدر رجب طیب ایردوان نے انقرہ میں قومی باغ کی افتتاحی تقریب سے خطاب کیا۔

"یہ منصوبہ ہمارے شہری کلچر کی نمائندگی میں ایک مثالی حیثیت رکھتا ہے”

انقرہ کے حسن میں اک نیا اضافہ کرنے والے اس منصوبے کو شہری کلچر کی نمائندگی میں ایک مثالی حیثیت رکھنے والا قرار دیتے ہوئے اور فطرت اور ماحول کی سوجھ بوجھ کی طرف توجہ دلاتے ہوئے صدر ایردوان نے کہا کہ "قومی باغ، جو ملکہ خاتون مسجد سے ایوانِ صدر تک پھیلا ایک بڑے منصوبے کا حصہ ہے، 7 لاکھ مربع میٹر کے رقبے پر بنایا گیا ہے۔”

صدر ایردوان نے کہا کہ "ہمارا مقصد سلجوق اور عثمانی ادوار سے جمہوری دور تک اپنے شہرکاری کے کلچر کی بہترین مثالوں کو بحال کرنا اور بہتر بنانا ہے۔ ہم اپنے قومی باغ منصوبوں کو اپنی تہذیب کی جانب سے عائد ذمہ داری سمجھتے ہیں۔”

تبصرے
Loading...