ہم ایسی ریاست ہیں عظیم الشان فتوحات کی ہزاروں سالہ تاریخ رکھتی ہے، طیب ایردوان

0 1,152

صوبہ بتلیس کے ضلع اخلاط میں شہریوں سے خطاب کرتے ہوئے صدر رجب طیب ایردوان نے کہا کہ "تاریخ محض قوموں کی یادداشت ہی نہیں ہے بلکہ مستقبل کے لیے سمت کا تعین کرنے والا قطب نما بھی ہے۔ اپنے ماضی کو بھول جانے اور اس کی طرف مڑ کر نہ دیکھنے والے معاشروں کا مقدر تباہی ہے، بالکل اسی طرح جیسے درخت اپنی جڑوں سے رابطہ توڑ دے تو ختم ہو جاتا ہے۔ ہم ایسی ریاست ہیں جو عظیم الشان فتوحات کی ہزاروں سالہ تاریخ رکھتی ہے۔”

صوبہ بتلیس کے ضلع اخلاط کے دورے پر اپنے خطاب میں صدر رجب طیب ایردوان نے کہا کہ "تاریخ محض قوموں کی یادداشت ہی نہیں ہے بلکہ مستقبل کے لیے سمت کا تعین کرنے والا قطب نما بھی ہے۔ اپنے ماضی کو بھول جانے اور اس کی طرف مڑ کر نہ دیکھنے والے معاشروں کا مقدر تباہی ہے، بالکل اسی طرح جیسے درخت اپنی جڑوں سے رابطہ توڑ دے تو ختم ہو جاتا ہے۔ ہم ایسی ریاست ہیں جو عظیم الشان فتوحات کی ہزاروں سالہ تاریخ رکھتی ہے۔ ہم فتوحات حاصل کرنے والی قوم ہیں کہ جنہوں نے کئی ادوار کا خاتمہ کیا ہے اور نئے عہد کی جانب رہنمائی کی ہیں۔”

تاریخ سے باخبر رہنے کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے صدر ایردوان نے کہا کہ "جب معاملہ اپنے نوجوانوں میں تاریخ کا شعور اجاگر کرنے اور انہیں اپنی شناخت کا احساس دینے کا ہو، تو ہم سے کافی کوتاہی ہوئی ہے۔ ہمارے نوجوان اخلاط اور ملازکرد سے اچھی طرح واقف نہیں ہے کہ جنہیں اناطولیہ کا دروازہ اور ترکی کی چابی سمجھا جاتا ہے۔”

تبصرے
Loading...