ہم اربن ٹرانسفارمیشن پروجیکٹس کے ذریعے اپنے شہریوں کا روپ بدل رہے ہیں، صدر ایردوان
کاغذ خانہ چوک کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے صدر ایردوان نے کہا کہ "ہم قومی باغات، سبز علاقوں، قومی چائے خانوں، اربن ٹرانسفارمیشن پروجیکٹس اور تزئین و آرائش کے ذریعے اپنے شہروں کا روپ بدل رہے ہیں۔”
صدر رجب طیب ایردوان نے استانبول کے کاغذ خانہ چوک کی افتتاحی تقریب سے بذریعہ وڈیو کانفرنس خطاب کیا۔
صدر نے کہا کہ "ہم قومی باغات، سبز علاقوں، قومی چائے خانوں، اربن ٹرانسفارمیشن پروجیکٹس اور تزئین و آرائش کے ذریعے اپنے شہروں کا روپ بدل رہے ہیں۔ ہم معاشرے کے ہر طبقے کے لیے خدمات پیش کر رہے ہیں بالخصوص بچوں، نوجوانوں، بزرگوں، معذور افراد اور خواتین کے لیے۔ ہم اس مضبوط بنیادی ڈھانچے پر ایک طاقتور ترکی کی تعمیر کر رہے ہیں کہ جو ہم نے پچھلے 18 سالوں میں ہر شعبے میں کھڑا کیا ہے، تعلیم اور صحت عامہ سے لے کر ٹرانسپورٹ، توانائی، صنعت اور کھیل تک کے شعبوں میں۔”