ہم وسیع تر سماجی و ثقافتی اثر و رسوخ کے حامل ترکی کے قیام کے قریب ہیں، صدر ایردوان
آق پارٹی کے صوبائی صدور سے خطاب کرتے ہوئے صدر رجب طیب ایردوان نے کہا کہ "ہم گزشتہ دو صدیوں کے مقابلے میں کہیں قریب کے کہ ترکی کو اس مقام تک پہنچائیں جہاں وہ سیاسی طور پر ساکھ رکھنے والا ہو، معاشی لحاظ سے مضبوط ہو اور اپنے خطے اور دنیا میں سماجی و ثقافتی اثر و رسوخ رکھتا ہو۔”
صدر اور انصاف و ترقی (آق) پارٹی کے چیئرمین انقرہ میں پارٹی کے صوبائی صدور کے ایک اجلاس سے خطاب کیا۔
اس پیش رفت کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہ وبا کے نتیجے میں مستقبل قریب میں چند واقعات کا نتیجہ خطے، اسلامی دنیا، ترک دنیا، تمام مظلوموں اور ترک قوم کے لیے عالمی سیاسی و معاشی نظام میں تبدیلی کی صورت میں نکلے گا، صدر ایردوان نے کہا کہ "ہم گزشتہ دو صدیوں کے مقابلے میں کہیں قریب کے کہ ترکی کو اس مقام تک پہنچائیں جہاں وہ سیاسی طور پر ساکھ رکھنے والا ہو، معاشی لحاظ سے مضبوط ہو اور اپنے خطے اور دنیا میں سماجی و ثقافتی اثر و رسوخ رکھتا ہو۔”