ہم ٹیکنالوجی تیار کرنے والا ملک بننے کے لیے پُر عزم ہیں، صدر ایردوان

0 568

صدر رجب طیب ایردوان نے ترکی کی سائنسی و ٹیکنالوجی تحقیق کونسل (TUBITAK) اور ترک سائنس اکیڈمی (TUBA) کی 2019ء تقریبِ اعزازات میں حصہ لیا جو انقرہ میں باش تپہ پیپلز کنونشن اینڈ کلچر سینٹر میں منعقد ہوئی۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے صدر ایردوان نے ایوارڈ یافتہ سائنسدانوں کو مبارکباد پیش کی اور ان کی کامیابی کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔
صدر ایردوان نے نے کہا کہ ان ساہنسدانوں کی تحقیق معاشرے اور طلبا کے لئے فائدہ مند ہے.انہوں نے کہا ہم سائنس دانوں کی حوصلہ افزائی کریں گے کہ نوجوانوں کے لئے رول ماڈل بنیں.
صدر ایردوان نے بتایا کہ اس سال 57 سائنس دانوں کوسائنسی و ٹیکنالوجی تحقیق کونسل (TUBITAK) اور ترک سائنس اکیڈمی (TUBA) نےایوارڈسے نوازا ہے ، سائنسی و ٹیکنالوجی تحقیق کونسل نے 3 مختلف زمروں میں 16 ایوارڈز کا تعین کیا ہےاور ترک سائنس اکیڈمی نے 4 مختلف شعبوں میں 41 ایوارڈ دینے کا فیصلہ کیا۔
صدر ایردوان نے کہاکہ ایسے ممالک میں جو معلومات اور ٹیکنالوجی کو بہترین طریقے سے تیار اور استعمال نہیں کرتے وہ مستقبل کی دنیا میں مشکل سے کام کر سکتے ہیں۔ ہم نئی ٹحقیق کے ذریعے اپنے مقاصد تک پہنچنے کے ساتھ ساتھ پوری انسانیت کی فلاح و بہبود میں اپنا حصہ ڈالیں گے۔ ہماری قومی ٹیکنالوجی موومنٹ کا مقصد اسی عمل کی حمایت کرنا ہے۔
توبی ٹیک اور توبا ایوارڈز تقریب سے خطاب کرتے ہوئے صدر رجب طیب ایردوان نے کہا کہ "ہم دفاعی صنعت میں اپنی کامیابی کی داستان کو سوِل شعبوں تک لائے ہیں۔ ہم نئی ٹیکنالوجیوں کے لیے محض ایک مارکیٹ نہیں رہیں گے۔ ہم ایک ایسا ملک بننے کے لیے پُرعزم ہیں جو نئی ٹیکنالوجی بنانے والا اور اُسے پوری دنیا میں برآمد کرنے والا ملک ہو۔”

تبصرے
Loading...