ہم آنے والے دور میں اپنے ملک کو مالا مال کرنے کے عزم کو پورا کرنے کے لیے یکسو ہیں، ایردوان

0 779

ترک صدر رجب طیب ایردوان نے صدارتی کمپلیکس میں ریٹائرڈ شہریوں کے ایک گروپ کو دئیے گئے افطار سے خطاب کرتے ہوئے کہا، "ہم آنے والے دور میں اپنے ملک کو مالا مال کرنے کے عزم کو پورا کرنے اور اسے پوری قوم میں پھیلانے میں یکسو ہیں”۔

اقتصادی ترقی سے تمام شہریوں کو یقینی فائدہ پہنچانے کے لیے اقدامات

یہ واضع کرتے ہوئے کہ اقتصادی ترقی سے مالا مال ہونے پر اس کے یقینی فوائد پوری قوم تک خصوصا ریٹائرڈ تک پہنچانا ترکی کی بنیادی پالیسی ہے، ترک صدر ایردوان نے زور دیا کہ، "ہم آنے والے دور میں اپنے ملک کو مالا مال کرنے کے عزم کو پورا کرنے اور اسے پوری قوم میں پھیلانے میں یکسو ہیں”۔

نوجوان نسل کو پرانے ترکی کی مشکلات کا اندازہ نہیں

اپنے انتظامی دور کے دوران صحت کی دیکھ بھال اور تعلیم کے شعبوں میں سرمایہ کاری اور ترقی پر توجہ مرکوز کرواتے ہوئے ترک صدر نے بوڑھوں سے کہا کہ وہ نوجوانوں کے سامنے اس دور میں ہونے والے ترقی کا ماضی سے تقابل پیش کریں۔ کیونکہ ہماری نوجوان نسل پرانے ترکی کی مشکلات اور مسائل بارے واقف نہیں کیونکہ انہیں انہوں نے وہ جھیلے نہیں ہیں۔ صدر ایردوان نے کہا، "ہم آج ان کے ساتھ بغیر انسان کے فضائی طیاروں، بغیر انسان کے جنگی طیاروں، الیکٹرک کاروں، آٹومیٹک کاروں، سوفٹ وئیر، انفارمیشن ٹیکنالوجی، سیمولیٹرز وغیرہ کی باتیں کر رہے ہیں۔ تاہم انہیں ماضی کا ترکی ایک لمحے کے لیے یاد کروانا چاہیے۔ اور یہ کام تمہیں کرنا چاہیے”۔

تبصرے
Loading...