ہم استنبول کو ہر شعبے میں عالمی مرکز بنانے کے لیے کوشاں ہیں، صدرایردوان

0 309

گیرت تپہ-کاغت خانہ- استنبول ایئرپورٹ میٹرو پروجیکٹ کی TBM سرنگوں کی تعمیر مکمل ہونے پر تقریب سے خطاب کرتے ہوئے صدر ایردوان نے کہا کہ "ہم اس میٹرولائن کے ساتھ استنبول کے عالمی شہر ہونے کی حیثیت کو مضبوط کر رہے ہیں جو اپنی نوعیت کے سب سے بڑے ہوائی اڈے استنبول ایئرپورٹ کو مرکزِ شہر سے جوڑتی ہے۔ ہم ہر شعبے میں استنبول کو عالمی مرکز بنانے کے لیے کوشاں ہیں، سیاحت، ثقافت اور مالیات سے لے کر ٹیکنالوجی، تعلیم اور صحتِ عامہ تک۔”

صدر رجب طیب ایردوان نے گیرت تپہ-کاغت خانہ- استنبول ایئرپورٹ میٹرو پروجیکٹ کی TBM (ٹنل بورنگ مشین) سرنگوں کی تکمیل کی تقریب سے بذریعہ وڈیو کانفرنس خطاب کیا اور ان تاثرات کا اظہار کیا۔

تبصرے
Loading...