ترکی کو دنیا کے 10 عظیم ممالک میں سے ایک بنانے کے لیے پُرعزم ہیں، صدر ایردوان
بالک شہر، عثمانیے، توکات اور تونجیلی میں آق پارٹی کی صوبائی کانگریسوں سے خطاب کرتے ہوئے صدر ایردوان نے کہا: ہم اپنی جمہوریت اور آزادیوں کو برقرار رکھتے ہوئے، ترقی کی سطح پر اپنی معیشت اور اپنی کامیابیوں کا تحفظ کرتے ہوئے ترکی کو دنیا کے 10 عظیم ممالک میں سے ایک بنانے کے لیے پُرعزم ہیں-”
صدر اور جسٹس اینڈ ڈویلپمنٹ (آق) پارٹی کے چیئرمین رجب طیب ایردوان نے بالک شہر، عثمانیے، توکات اور تونجیلی میں آق پارٹی کی صوبائی کانگریسوں سے ویڈیو کانفرنس کے ذریعے گفتگو کی۔
صدر ایردوان نے کہا، "ہم اپنی جمہوریت اور آزادیوں کو برقرار رکھتے ہوئے، ترقی کی سطح پر اپنی معیشت اور اپنی کامیابیوں کا تحفظ کرتے ہوئے ترکی کو دنیا کے 10 عظیم ممالک میں سے ایک بنانے کے لیے تہیہ کر رہے ہیں۔”
صدر ایردوان نے زور دیا کہ "ہم عالمی سیاسی اور معاشی انتشار سے ترکی کو محفوظ طریقے سے نکالنے کے لیے سخت محنت کریں گے اور استحکام اور امن کی فضا میں اپنے مقاصد کو حاصل کرنے کو یقینی بنائیں گے۔”