ہم اپنے عظیم الشان ملک کی خدمت کرنے پر فخر محسوس کرتے ہیں، صدر ایردوان

0 102

مرسین میں آق پارٹی کے مشاورتی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے صدر ایردوان نے عظیم ترک قوم کی خدمت پر فخر کا اظہار کیا اور کہا کہ "جیسا کہ میں ہمیشہ کہتا ہوں کہ ہماری پالیسیاں خدمت اور ترقی پر مبنی ہیں۔ ہم اپنے ملک کو ایک روشن تر مستقبل کی جانب لے جانے کے لیے جدوجہد کر رہے ہیں۔ ہم اپنے ملک کو محفوظ بنانے اور قوم کے اتحاد، سالمیت اور بھائی چارے کو بہتر بنانے کے لیے کام کر رہے ہیں۔”

صدر انصاف و ترقی (آق) پارٹی رجب طیب ایردوان نے مرسین میں پارٹی کے وسیع تر صوبائی مشاورتی اجلاس سے خطاب کیا۔

"ہم اپنے ملک کو ایک روشن تر مستقبل کی طرف لے جانے کے لیے جدوجہد کر رہے ہیں”

ترک عوام کے لیے امن و خوش حالی کو بہتر بنانے کے لیے انتظامیہ کی کوششوں پر روشنی ڈالتے ہوئے صدر ایردوان نے کہا کہ "جیسا کہ میں ہمیشہ کہتا ہوں کہ ہماری پالیسیاں خدمت اور ترقی پر مبنی ہیں۔ ہم اپنے ملک کو ایک روشن تر مستقبل کی جانب لے جانے کے لیے جدوجہد کر رہے ہیں۔ ہم اپنے ملک کو محفوظ بنانے اور قوم کے اتحاد، سالمیت اور بھائی چارے کو بہتر بنانے کے لیے کام کر رہے ہیں۔”

صدر ایردوان نے کہا کہ "ہم اپنے عظیم الشان ملک کی خدمت کرنے پر فخر محسوس کرتے ہیں۔”

انہوں نے کہا کہ "خدمت میں ہم کسی کی طرف داری یا مخالفت نہیں کرتے۔ ہم لوگوں مزاج، مسلک، عقیدے یا زبان کی بنیاد پر کسی کے ساتھ کوئی امتیاز نہیں کرتے۔”

صدر ایردوان نے کہا کہ "ہم گزشتہ 20 سالوں سے ترکی بھر کے عوام کی بلا امتیاز سیاسی ترجیح یا نسل خدمت کر رہے ہیں، جن میں سے 19 سال ہم برسرِ اقتدار رہے ہیں۔”

تبصرے
Loading...