آج ہمیں خود احتسابی کی اشد ضرورت ہے، "اناج” ڈرامہ سیریز کے پریمیئر سے خطاب

0 300

ترک صدر ایردوان اور خاتون اوّل امینہ ایردوان نے قرآن مجید کی ایک سورت سے متاثرہ کہانی سے بنائی جانے والی سیریز "اناج” کے پریمیئر میں شرکت کی جس کے ڈائریکٹرسیمیح کپلان اوّلو ہیں۔ بیش تابے کلچرل اینڈ کنونش سنٹر میں پریمیئر سے خطاب کرتے ہوئے ایردوان نے کہا: "ہر وہ قدم جس سے ہمارے ماحولیاتی نظام میں خلل آئے وہ بڑی آفت بن جاتا ہے۔ اسی وجہ سے میں کہتا ہوں کہ آج ہمیں خود احتسابی کی اشد ضرورت ہے”۔

ترک صدر رجب طیب ایردوان نے ڈائریکٹر سیمیح کپلان اوّلو کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ :ہنی” کی طرح "اناج” بھی ملکی اور غیر ملکی سطح پر لوگوں کی توجہ کا مرکز بنے گی۔

انہوں نے کہا: "صرف ٹیکنالوجی اور معاشی ترقی ہی کسی ملک کے لیے کافی نہیں ہے ، سماجی ترقی بھی بہت ضروری ہے۔ہر وہ ٹیکنالوجی جو ماحول کو نقصان پہنچائے چہ جائیکہ وہ کتنی فائدہ مند اور زندگی کو آسان بنائے وہ انسانیت کے خلاف ایک ہتھیار بن جاتی ہے، ر وہ قدم جس سے ہمارے ماحولیاتی نظام میں خلل آئے وہ بڑی آفت بن جاتا ہے۔ اسی وجہ سے میں کہتا ہوں کہ آج ہمیں خود احتسابی کی اشد ضرورت ہے”۔

اس موقع پر ترک صدر نے 24 نومبر یوم اساتذہ کو بھی یاد کرتے ہوئے کہ تمام اساتذہ کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا اور کہا کہ ترکی کی ترقی کے لیے اساتذہ کا بہت بڑا کردار ہے۔

ترک ڈرامہ سیریل کی مقبولیت کے باعث ترکی دنیا کا دوسرا بڑا ڈرامہ و فلم ایکسپورٹر بن گیا ہے۔ اسلامی اقدار کے ساتھ بنائی جانے والی فلمیں اور ڈرامہ سیریل جیسے "دیلیرس ارطغرل”، "پایہ تخت عبد الحمید”، "ہنی” سمیت درجنوں ڈرامے دنیا بھر میں دیکھے جا رہے ہیں، "اناج” بھی قرآن مجید کی سورت سے متاثر ایک کہانی کے گرد گھومتی ہے۔ ان ڈراموں اور فلموں کو ترک حکومت کا مکمل تعاون حاصل رہتا ہے

تبصرے
Loading...