ہم سرمایہ کاری اور پیداوار کو بنیاد بنا کر ترکی کی استعداد بڑھا رہے ہیں، صدر ایردوان

0 369

مختلف صوبوں میں آق پارٹی کی 7 ویں عمومی صوبائی کانگریس سے خطاب کرتے ہوئے صدر ایردوان نے کہا کہ "ہم سرمایہ کاری، پیداوار، ترقی، روزگار اور برآمدات کی بنیاد پر ملکی استعداد کو بڑھا رہے ہیں۔ اس کے ساتھ ساتھ ہم اپنی سرحدوں سے باہر تاریخی تبدیلی کی بنیاد رکھ رہے ہیں۔ ہم نے مشرقی بحیرۂ روم سے لے کر قاراباخ تک تمام اہم معاملات پر حوصلے کے ذریعے دنیا پر اپنا عزم ظاہر کیا ہے۔”

صدر اور انصاف و ترقی (آق) پارٹی کے چیئرمین رجب طیب ایردوان نے آدیامان، آئیدین، بنگول، بتلس، ایلازغ، کلس، مانیس، ماردین اور موش میں آق پارٹی کی صوبائی کانگریسز سے بذریعہ وڈیو کانفرنس خطاب کیا۔

” ہم اپنی سرحدوں سے باہر تاریخی تبدیلی کی بنیاد رکھ رہے ہیں”

یہ کہتے ہوئے کہ ترکی اپنی معیشت کو آگے لے جانے کے لیے ضروری اصلاحات اور پالیسیاں نافذ کر رہا ہے، صدر ایردوان نے کہا کہ "ہم سرمایہ کاری، پیداوار، ترقی، روزگار اور برآمدات کی بنیاد پر ملکی استعداد کو بڑھا رہے ہیں۔ اس کے ساتھ ساتھ ہم اپنی سرحدوں سے باہر تاریخی تبدیلی کی بنیاد رکھ رہے ہیں۔ ہم نے مشرقی بحیرۂ روم سے لے کر قاراباخ تک تمام اہم معاملات پر حوصلے کے ذریعے دنیا پر اپنا عزم ظاہر کیا ہے۔”

علاقائی و عالمی سطح پر مضبوط تر ہوتے ہوئے ترکی پر بڑھتے ہوئے حملوں کی جانب توجہ دلاتے ہوئے صدر ایردوان نے کہا کہ "اس لیے کیونکہ ترکی نے جو اقدامات اٹھائے ہیں، ان سے صدیوں پرانا ظلم و استحصال کا نظام لرزہ بر اندام ہے۔ دنیا کے دوسرے کونے میں بیٹھ کر بنائے گئے نقشے اب اس خطے میں نہیں چل سکتے۔ وہ منصوبے جو بند دروازوں کے پیچھے بیٹھ کر بنائے گئے، اب اس خطے میں معصوموں کے خون کے بل بوتے پر قابلِ عمل نہیں ہیں۔ اب آسانی سے خانہ جنگیاں پیدا نہیں کی جا سکتیں یا ہمارے خطے کے قدرتی وسائل کو باآسانی لوٹنے کے لیے دہشت گردانہ اقدامات کو ہوا نہیں دی جا سکتی۔ اب ہمارے خطے میں چھوٹے موٹے تنازعات کو دلدل میں تبدیل کر کے ملکوں کو دباؤ میں نہیں لایا جا سکتا۔ جس نے اس نظام کو شکست دی ہے کیا اس ملک کے لیے ممکن ہے کہ وہ ہدف نہ بنے؟ آپ پیچھے مڑ کر دیکھیں آپ کو ترکی کے خلاف پوری مہم کے پسِ پردہ یہی کچھ نظر آئے گا۔”

تبصرے
Loading...
%d bloggers like this: