ہم تنہا نہیں، ساری دنیا کے مسلمان ہمارے لیے دعائیں کر رہے ہیں، ایردوان

0 1,261

ترک صدر رجب طیب ایردوان نے کہا ہے کہ شمالی شام کے علاقے آفرین میں دہشتگرد پی کے کے، پی وائے ڈی-وائے پی جی اور داعش کے خلاف شروع کیا جانے والا آپریشن مختصر مدت میں مکمل کر لیا جائے گا۔

رجب طیب ایردوان نے برصا میں آق پارٹی کی ضلعی خواتین ونگ کے اجلاس میں شرکت کی۔

اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہم دیکھ رہے ہیں کہ دہشت گرد علاقے سے فرار ہو رہے ہیں۔ دہشتگرد تنظیم پی کے کے آفرین سے فرار ہو رہی ہے۔ لیکن ہم ان کا پیچھا نہیں چھوڑیں گے۔ وہ بھاگیں گے اور ہم ان کا پیچھا کریں گے۔

صدر ایردوان نے کہا کہ "دنیا بھر کے مسلمان ہمارے لئے دعا کر رہے ہیں افریقہ کے مسلمان تک ہمارے لئے دعا کر رہے ہیں افریقی بچے ہمارے لئے دعا کر ر ہے ہیں ۔ ہم تنہا نہیں ہیں”۔

انہوں نے کہا کہ آپریشن شاخِ زیتون کے مکمل ہونے کے بعد آفرین کو اس کے رہائشیوں کے حوالے کر دیا جائے گا۔

صدر ایردوان نے کہا کہ دہشت گردوں کا سر کچلنا ہمارا ملّی مسئلہ تھا۔ یورپ میں یورپی حمایت حاصل کرنے والی دہشت گرد تنظیمیں فیتو، پی کے کے اور ڈی ایچ کے پی- سی محض دہشتگرد تنظیمیں نہیں ہیں بلکہ غلیظ منظرنامے کی قیادت کرنے والوں کی کٹھ پتلیاں ہیں۔

صدر رجب طیب ایردوان نے دہشت گردوں کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ صرف اس تسلی پر کہ ہمارے پیچھے امریکہ کا ہاتھ ہے آپ ترکی پر حاوی نہیں ہو سکتے۔

تبصرے
Loading...