ہم ایک مضبوط ترکی کے ہدف کے قریب پہنچ چکے ہیں، صدر ایردوان

0 345

صوبہ آرتوین، بائبرت اور ریزہ میں ہونے والی مختلف تقریبات سے بذریعہ وڈیو کانفرنس خطاب کرتے ہوئے صدر رجب طیب ایردوان نے کہا کہ "ہم وبائی مرض سے بچاؤ کے لیے اٹھائے گئے اقدامات کی وجہ سے حالیہ مہینوں میں پہنچنے والے نقصان کو پورا کرنے کے لیے بڑے اہداف رکھتے ہیں۔ ہم کئی وجوہات کی بناء پر مستقبل کی طرف پرامید نگاہوں سے دیکھتے ہیں۔ ہم ایک عظیم اور مضبوط ترکی کے ہدف کو حاصل کرنے کے لیے زیادہ پرعزم اور زیادہ قریب ہیں۔”

صدر رجب طیب ایردوان نے آرتوین، بائبرت اور ریزے صوبوں میں ہونے والی مختلف تقریبات سے بذریعہ وڈیو کانفرنس حطاب کیا۔

صحت اور ملک کی ترجیحات پر کوئی سودے بازی کیے بغیر ترکی میں حالات معمول پر لانے کا منصوبہ نافذ کیا جا رہا ہے، اس حوالے سے صدر ایردوان نے کہا کہ ترکی کی معیشت کا پہیہ اب پوری رفتار سے دوبارہ چل پڑا ہے۔ دنیا بھر میں، خاص طور پر یورپی ممالک میں اٹھائے جانے والے اقدامات کے مطابق برآمدات، سیاحت اور تجارت سے بڑی توقعات کا اظہار کرتے ہوئے صدر ایردوان نے کہا کہ "ہم وبائی مرض سے بچاؤ کے لیے اٹھائے گئے اقدامات کی وجہ سے حالیہ مہینوں میں پہنچنے والے نقصان کو پورا کرنے کے لیے بڑے اہداف رکھتے ہیں۔ ہم کئی وجوہات کی بناء پر مستقبل کی طرف پرامید نگاہوں سے دیکھتے ہیں۔ ہم ایک عظیم اور مضبوط ترکی کے ہدف کو حاصل کرنے کے لیے زیادہ پرعزم اور زیادہ قریب ہیں۔ ہماری عظمت محض ہماری آبادی کے حجم، ہماری معیشت کے اعداد و شمار، ہمارے ہتھیاروں کی اقسام اور ہمارے صوبوں کی جاہ و جلال سے ہی نہیں پھوٹتی، اور نہ ہی ایسا ہوگا۔ عالمی وباء کے دوران ترکی نے پوری دنیا کو ظاہر کیا ہے کہ وہ کیسی عظیم ریاست ہے جو اپنی صنعت، ٹیکنالوجی، زراعت اور خدمات کے بنیادی ڈھانچے کے ساتھ ساتھ بنیادی طور پر انسانیت پر مبنی رویہ رکھتی ہے اور وہ ایسا کرتی رہے گی۔”

تبصرے
Loading...