ہم نئے دور میں داخل ہو رہے ہیں، روشن مستقبل کی جانب اعتماد سے دیکھیں گے، صدر ایردوان

0 259

ایوانِ صدر میں م‍زدوروں کے ساتھ ایک اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے صدر ایردوان نے کہا کہ "سیاست سے لے کر معیشت تک ہر میدان میں ہمارے ملک کو ترقی کرتا دیکھ کر ان لوگوں کا اضطراب ظاہر کرتا ہے کہ ہم بالکل درست سمت میں جا رہے ہیں۔ ان شاء اللہ ہم ایک نئے دور میں داخل ہونے کے قریب ہیں کہ جس میں ہم اپنے صدیوں کے نقصانات کا ازالہ کریں گے اور ایک روشن مستقبل کی جانب اعتماد سے دیکھیں گے۔”

صدر رجب طیب ایردوان نے مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے مزدوروں سے خطاب کیا کہ جو ترک ٹریڈ یونینز کی کنفیڈریشن (TURK-IS) کے اراکین ہیں۔

"ہم اپنے ملک کی صلاحیتوں پر اعتماد کرتے ہیں”

صدر ایردوان نے کہا کہ "ہم اپنے ملک، اپنی صنعتوں اور ان کی پیداواری صلاحیتوں پر یقین رکھتے ہیں اور اس کا معیار ہمیشہ بلند سے بلند تر کرتے رہتے ہیں۔ ہمیں ہمیشہ اپنے ذہن میں رکھنا چاہیے کہ گزشتہ 19 سال میں ترکی نے روزگار کے 95 لاکھ پیدا کیے اور اپنے مزدوروں کی تنخواہوں میں کئی گنا اضاہ کیا۔”

انہوں نے کہا کہ "جو خدمات اور کام ہم نے متعارف کروائے، ان کا مقصد لوگوں کا معیارِ زندگی بہتر بنانا اور خوشحالی لانا ہے۔”

برآمدی حجم، روزگار اور نمو میں حالیہ اضافے پر توجہ دلاتے ہوئے کہ جس میں ترکی نے وبا سے پہلے کے اعداد و شمار کو بھی پیچھے چھوڑ دیا ہے، صدر ایردوان نے کہا کہ "اشاریوں نے ظاہر کیا ہے کہ معیشت میں مثبت نمو جاری رہے گی۔”

صدر ایردوان نے زور دیا کہ "ہم ترکی کو دنیا کی ٹاپ 10 معیشتوں میں سے ایک بنائیں گے۔ ترکی کے مضبوط تر اور امیر تر ہونے کے ساتھ شہریوں کی فلاح اور خوشحالی میں بھی اضافہ ہوگا۔”

صدر ایردوان نے کہا کہ ” سیاست سے لے کر معیشت تک ہر میدان میں ہمارے ملک کو ترقی کرتا دیکھ کر ان لوگوں کا اضطراب ظاہر کرتا ہے کہ ہم بالکل درست سمت میں جا رہے ہیں۔ ان شاء اللہ ہم ایک نئے دور میں داخل ہونے کے قریب ہیں کہ جس میں ہم اپنے صدیوں کے نقصانات کا ازالہ کریں گے اور ایک روشن مستقبل کی جانب اعتماد سے دیکھیں گے۔ اس عمل کو برقرار رکھتے ہوئے کہ جو 2023ء کے لیے ہمارے اہداف سے نمایاں ہے، ہم ماحولیاتی استحکام اور اعتماد کو برقرار رکھیں گے اور اس ملک کے بچوں کے لیے وہ ورثہ چھوڑیں گے جس کا ہم نے خواب دیکھا ہے۔”

تبصرے
Loading...
%d bloggers like this: