سب کے ساتھ مذاکرات اور تعاون کے لیے تیار ہیں، بشرطیکہ ہماری سالمیت اور حقوق کا احترام کیا جائے، صدر ایردوان

0 389

انقرہ گولباشی سٹی کراسنگ کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے صدر رجب طیب ایردوان نے زور دیا کہ خطے اور دنیا میں ہونے والی ہر پیشرفت ترکی کی اہمیت کی توثیق کرتی ہے، اور کہا کہ ” یورپ، امریکا، روس، چین یا خطے کے کسی بھی دوسرے ملک کے ساتھ ہمیں کوئی تصفیہ طلب یا ناقابلِ ینحل مسئلہ نہیں ہے۔ ہم کسی کے ساتھ بھی ملنے کے لیے، بات کرنے کے لیے، کسی معاہدے تک پہنچنے یا تعاون کرنے کے لیے تیار ہیں بشرطیکہ ہماری سالمیت، حقوق، قوانین اور صلاحیتوں کا احترام کیا جائے۔”

صدر رجب طیب ایردوان نے انقرہ گولباشی سٹی کراسنگ کی افتتاحی تقریب سے بذریعہ وڈیو کانفرنس خطاب کیا۔

ترکی، جس نے اب تک تمام رکاوٹوں اور چیلنجز کو کامیابی سے عبور کیا ہے، بلاشبہ نئے عالمی ڈھانچے میں سیاسی و معاشی طور پر وہ سب کچھ حاصل کرے گا جس کا وہ حقدار ہے، اس پر زور دیتے ہوئے صدر ایرودان نے کہا کہ ” خطے اور دنیا میں ہونے والی ہر پیشرفت ترکی کی اہمیت اور طاقت کی توثیق کرتی ہے۔ جو ہم سے بات کرنا چاہتا ہے، ہمارے دل اور بانہیں اس کے لیے کھلی ہیں۔ یورپ، امریکا، روس، چین یا خطے کے کسی بھی دوسرے ملک کے ساتھ ہمیں کوئی تصفیہ طلب یا ناقابلِ ینحل مسئلہ نہیں ہے۔ ہم کسی کے ساتھ بھی ملنے کے لیے، بات کرنے کے لیے، کسی معاہدے تک پہنچنے یا تعاون کرنے کے لیے تیار ہیں بشرطیکہ ہماری سالمیت، حقوق، قوانین اور صلاحیتوں کا احترام کیا جائے۔”

تبصرے
Loading...
%d bloggers like this: