ہم اپنے ملک کی ایک روشن مستقبل کی جانب رہنمائی کر رہے ہیں، صدر ایرودان

0 387

منیسا میں توانائی کی مختلف تنصیبات کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے صدر رجب طیب ایردوان نے کہا کہ "جو عناصر خواہش رکھتے ہیں کہ ترکی کے لڑکھڑانے اور افراتفری اور بحران سے دوچار ہیں، ان کی آرزوؤ‎ں کے برعکس ہم اپنے ملک کی ایک روشن مستقبل کی جانب رہنمائی کر رہے ہیں۔ ہم نے جو بھی کیا، ترکی کے لیے کیا اور اپنے 8 کروڑ سے زیادہ شہریوں کے امن، سلامتی اور ترقی کے لیے کیا۔”

صدر رجب طیب ایردوان نے منیسا میں مختلف توانائی تنصیبات کی افتتاحی تقریب سے بذریعہ وڈیو کانفرنس خطاب کیا۔

ترکی میں توانائی کی رسد کو محفوظ بنانے میں منیسا میں تعمیر کی گئی ان نئی تنصیبات کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے صدر ایردوان نے کہا کہ "اب ہمارے تقریباً 7 کروڑ شہری قدرتی گیس تک رسائی رکھتے ہیں۔ ہم نے قدرتی گیس پر اپنی سرمایہ کاری 2020ء میں بھی نہیں روکی، جب دنیا بھر میں سرکاری سرمایہ کاری روک دی گئی تھی۔ ہم وباء کے باوجود مزید 39 اضلاع اور قصبوں تک گیس لائے۔ ہم 2021ء میں اپنی قدرتی گیس سرمایہ کاری کو مزید بڑھائیں گے۔”

"ہم ممکنہ حد تک مقامی وسائل پر انحصار کرنے والی توانائی صنعت کے قیام کی کوشش کر رہے ہیں”

صدر مملکت نے کہا کہ "جو عناصر خواہش رکھتے ہیں کہ ترکی کے لڑکھڑانے اور افراتفری اور بحران سے دوچار ہیں، ان کی آرزوؤ‎ں کے برعکس ہم اپنے ملک کی ایک روشن مستقبل کی جانب رہنمائی کر رہے ہیں۔ ہم نے جو بھی کیا، ترکی کے لیے کیا اور اپنے 8 کروڑ سے زیادہ شہریوں کے امن، سلامتی اور ترقی کے لیے کیا۔ ہم وباء کے دوران مطمئن ہو کر نہیں بیٹھ گئے کہ جب دنیا بھر میں سرمایہ کاریاں روک دی گئی تھیں۔ ہم نے اس دوران بھی صحت عامہ سے لے کر نقل و حمل اور زراعت، صنعت، توانائی اور ماحولیات کے شعبوں میں اپنے منصوبوں کی رفتار مزید بڑھائی۔”

بحیرۂ اسود میں قدرتی گیس کے 405 ارب مکعب میٹر ذخائر کی دریافت کے بعد ترکی نے توانائی میں سرمایہ کاری پر اپنی توجہ مرکوز کرنا شروع کر دی ہے، اس پر بات کرتے ہوئے صدر ایردوان نے کہا کہ ہم ممکنہ حد تک مقامی وسائل پر انحصار کرنے والی توانائی صنعت کے قیام کی کوشش کر رہے ہیں جو ممکنہ حد تک ‘خود مختار توانائی، طاقتور ترکی’ کے اصول کے مطابق ہو۔”

"ہم نے گزشتہ 18 سال میں ترکی میں بجلی کی پیداواری گنجائش کو تین گُنا بڑھایا ہے”

صدر ایردوان نے کہا کہ ترکی 18 سال کے عرصے میں اپنی بجلی کی پیداواری گنجائش کو تین گُنا بڑھا کر 96 ہزار میگاواٹ تک لایا ہے، انقرہ بجلی کی پیداوار کو قومی ترقی کے لیے ناگزیر سمجھتا ہے۔

مقامی اور قابلِ تجدید توانائی وسائل کے مؤثر استعمال کو دینے والی اہمیت پر روشنی ڈالتے ہوئے صدر ایردوان نے کہا کہ "مقامی وسائل ہماری موجودہ بجلی پیداوار کا 63.5 فیصد ہیں۔ 51.7 فیصد مقامی وسائل قابلِ تجدید ذرائع سے یعنی صاف توانائی سے آتے ہیں۔ ہماری نصب شدہ جیوتھرمل گنجائش 2002ء میں صرف 18 میگاواٹ سے آج 1,613 میگاواٹ تک پہنچ چکی ہے۔ اس کے ساتھ ترکی یورپ میں پہلے نمبر پر اور عالمی سطح پر جیوتھرمل بجلی بنانے میں چوتھے نمبر پر آ چکا ہے۔”

تبصرے
Loading...
%d bloggers like this: