ہم ترکی کی عظمت اور ترک قوم کی قوت پر یقین رکھتے ہیں، ایردوان

0 1,725

ترک صدر رجب طیب ایردوان نے آق پارٹی کے پارلیمانی گروپ سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ "ہماری قوم نے ہمیں ابھی تک کسی بھی جدوجہد میں ہمیں مایوس یا اکیلا نہیں چھوڑا ہے۔ ہم ہم ترکی کی عظمت اور ترک قوم کی قوت پر یقین رکھتے ہیں”۔

ترک صدر نے مزید کہا کہ ہم ملکی معیشت کی حفاظت کو ویسے ہی سمجھتے ہیں جیسے سرحدوں کی حفاظت ہوتی ہے۔ انہوں نے کہا، "جب تک ہم معیشت کے حالیہ تغیر کی وجوہات کا درست اندازہ نہیں لگا لیتے، تب تک کسی غلط نتائج تک پہنچنا ہمارے لیے ناگزیر ہو گا۔ اب یہ دن کی طرح واضح ہوا ہے کہ ہم ایک ایسے پروجیکٹ کے سامنا کر رہے ہیں جو عالمی منظرنامہ کے مطابق ہمارے ملک کو دوبارہ تبدیل کرنے کی کوشش کرنے کے لیے تیار کیا گیا ہے”۔

ایردوان نے مزید کہا کہ "ہم 82 ملین، مل کر سخت محنت کریں گے اور 2023ء کے اہداف کو حاصل کریں گے۔ ہماری معیشت کو کوئی نقصان نہیں پہنچا سکتا اگر ہم استقامت کے ساتھ کھڑے رہے”۔

تبصرے
Loading...