معیاری اور اصلی تعلیمی نظام سے ہی ترکی کو جدید تہذیبوں کی سطح پر لا سکتے ہیں، صدر ایردوان

0 285

تعلیمی سال ‏2021-2022ء کے افتتاح کے موقع پر صدر رجب طیب ایردوان نے کہا ہے کہ "جمہوریہ کے 100 سال مکمل ہونے پر عظیم مقاصد اور اہداف رکھنے والے ترکی کے لیے تعلیم انسانی وسائل کا گہوارہ ہے۔ ہم ایک معیاری، اصلی اور جدید ٹیکنالوجی سے لیس نظامِ تعلیم کے ذریعے ہی ترکی کو موجودہ تہذیبوں کی سطح پر لا سکتے ہیں۔”

صدر رجب طیب ایردوان نے سلطان احمد ووکیشنل اینڈ ٹیکنیکل اناطولین ہائی اسکول، استنبول میں تعلیمی سال ‏2020-2021ء کے افتتاح کے موقع پر خطاب کیا۔

"ہم اپنے اساتذہ کا قرض کبھی نہیں چُکا سکتے”

صدر ایردوان نے کہا کہ "ہم اپنے اساتذہ کا قرض کبھی نہیں چُکا سکتے، جو ہمارے بچوں کو بیدار کرنے اور ان کی شخصیت کی ایسی تعمیر کے لیے محنت کرتے ہیں جو انسانیت کے لیے مفید ہو۔”

انتظامیہ کے بالمشافہ تعلیم کے ارادوں پر زور دیتے ہوئے صدر ایردوان نے کہا کہ اس کے لیے شہریوں، خاص طور پر اساتذہ اور والدین کو ویکسین لگوانا ہوگی۔

صدر نے کہا کہ "طویل وقفے کے بعد اسکولوں میں واپس آنے والے بچے ترکی کا مستقبل ہیں۔”

صدر ایردوان نے کہا کہ "جمہوریہ کے 100 سال مکمل ہونے پر عظیم مقاصد اور اہداف رکھنے والے ترکی کے لیے تعلیم انسانی وسائل کا گہوارہ ہے۔ ہم ایک معیاری، اصلی اور جدید ٹیکنالوجی سے لیس نظامِ تعلیم کے ذریعے ہی ترکی کو موجودہ تہذیبوں کی سطح پر لا سکتے ہیں۔ اس لیے ہم تعلیم پر خرچ ہونے والے ایک، ایک پیسے کو ملک کے مستقبل کے لیے لگایا گیا سب سے اہم سرمایہ سمجھتے ہیں۔”

تبصرے
Loading...
%d bloggers like this: