عفرین مرکز کا محاصرہ کر لیا، کسی وقت بھی داخل ہو سکتے ہیں، ایردوان

0 2,019

ترک صدر رجب طیب ایردوان نے کہا ہے کہ ترک فوج نے شام کے شمال میں واقع عفرین کے مرکز کا محاصرہ کر لیا ہے اور اس میں داخلہ بہت قریب ہے۔ انہوں نے جمعہ کے روز آق پارٹی کی سیاسی اکیڈمی کے افتتاح کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آپریشن شاخ زیتون کا مقصد خطے کو دہشتگردوں کے خطرات سے پاک کرنا ہے۔

انہوں نے کہا، "جیسا کہ ہمارا مقصد عفرین تھا، اب ہم عفرین کا محاصرہ کر چکے ہیں۔ اور ان شاء اللہ کسی بھی وقت شہر میں داخل ہو سکتے ہیں”۔

صدر ایردوان نے مزید کہا، "ہم عفرین کے مرکزی شہر کا محاصرہ سے پہلے باقی رہ جانے والی رکاوٹیں ہٹا رہے ہیں۔ جندریس سے عفرین میں جانے کے لیے ہم صرف 3.7 کلومیٹر دور ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ترک افواج آپریشن کے بعد بھی عفرین میں کاروائیاں کریں گی اور پھر منبج سے پی کے کے کی شامی شاخ پی وائے جی کا صفایا شام کے ترکی کے ساتھ مکمل سرحد سے کریں گی۔

"آج ہم عفرین میں ہیں، کل منبج میں ہوں اور اس سے اگلے دن ہم یقین ہے کہ دریائے فرات کے مشرق کی طرف عراقی سرحد تک دہشتگردوں سے صاف کر دیں گے”۔

مکمل تقریر کا ترجمہ پڑھنے کے لیے دوبارہ وزٹ کریں
تبصرے
Loading...