ٹرانسپورٹیشن میں جتنی سرمایہ کاری کریں گے، ملکی ترقی کا راستہ اتنا ہموار ہوگا، صدر ایردوان

0 233

استنبول ایئرپورٹ کے تیسرے رن وے، سرکاری مہمان خانے اور مسجد کے افتتاح کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے صدر رجب طیب ایردوان نے کہا کہ "ہم ٹرانسپورٹیشن میں جتنی سرمایہ کاری کریں گے، ملک کے لیے ترقی کا راستہ اتنا ہی ہموار ہوتا جائے گا کیونکہ یہ ترقی کا بنیادی عنصر ہے۔”

صدر رجب ایردوان نے استنبول ایئرپورٹ میں حال ہی میں تعمیر کی گئی سہولیات کی افتتاحی تقریب سے خطاب کیا کہ جن میں تیسرا رن وے، سرکاری مہمان خانہ اور مسجد شامل ہیں۔

"استنبول ایئرپورٹ 2023ء کے لیے ترکی کے اہداف کی علامتوں میں سے ایک ہے”

ایئرپورٹ استنبول کے عالمی برانڈ کو مزید فروغ دے گا، یہ بتاتے ہوئے صدر ایردوان نے کہا کہ اس ہوائی اڈے نے اپنی خدمات کا آغاز کرتے ہی ترکی کا سر فخر سے بلند کیا ہے۔

صدر ایردوان نے کہا کہ "استنبول ایئرپورٹ، جو تعمیر کے عرصے اور اپنی گنجائش کے اعتبار سے حقیقی عالمی یادگار ہے، 2023ء کے لیے ترکی کے اہداف کی علامتوں میں سے ایک ہے۔” انہوں نے مزید کہا کہ یہ اب تک 4 لاکھ 23 ہزار پروازوں اور ساڑھے 6 کروڑ مسافروں کو خدمات فراہم کر چکا ہے اور تیسرے رن وے، دوسرے ٹاور اور نئے ٹیکسی وے کی تعمیر سے یہ تعداد مزید بڑھے گی۔

استنبول ایئرپورٹ سالانہ 9 کروڑ مسافروں کو خدمات فراہم کر سکتا ہے، یہ کہتے ہوئے صدر ایردوان نے کہا کہ ایئرپورٹ کا تعمیراتی پلان مزید ترقی کی گنجائش رکھتا ہے کہ جس کے مطابق ضرورت پڑنے پر مزید ڈیولپمنٹ کے بعد یہ سالانہ 200 ملین مسافروں کو خدمات بھی فراہم کر سکتا ہے۔

شہروں میں اربن ریلوے سسٹم سمیت ترکی میں ٹرانسپورٹیشن پر سرمایہ کاری کی جانب توجہ دلاتے ہوئے صدر ایردوان نے کہا کہ”ہم ٹرانسپورٹیشن میں جتنی سرمایہ کاری کریں گے، ملک کے لیے ترقی کا راستہ اتنا ہی ہموار ہوتا جائے گا کیونکہ یہ ترقی کا بنیادی عنصر ہے۔”

تبصرے
Loading...