ہمیں اپنے ایمان و اقدار کے مطابق تعلیمی نظام مرتب کرنا ہوگا: طیب ایردوان

0 775

صدر رجب طیب ایردوان نے اوندر ایسوسی ایشن برائے فاضل امام و خطیب کے 57 ویں جامع سیشن سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ میں ایسوسی ایشن کو تہذیبی اہداف کے لیے محرّک ادارہ سمجھتاہوں، "ہماری تہذیب میں تعلیم کا مقصد متّقی افراد تیار کرنا ہے۔ ہم اپنا کوئی ہدف اُس وقت تک حاصل نہیں کر سکتے جب تک کہ ایسا تعلیمی نظام مرتب نہ کرلیں جو عوام کے ایمان، اقدار، تاریخ اور ثقافت کے مطابق ہو۔ ہم نے سالوں تک امام خطیب اسکولوں پر کام کیا تاکہ انہیں اُس تعلیمی ماڈل کے لیے موزوں ترین مقام بنائیں، جس کی عوام کو ضرورت ہے۔”

پروگرام کے بعد صدر ایردوان نے حال ہی میں بلدیہ فاتح کا دورہ کیا اور منتخب ہونے والے محمد ارغون توران کو مبارکباد دی جنہوں نے 31 مارچ کو ہونے والے انتخابات کے بعد حال ہی میں بلدیہ فاتح کے میئر کی ذمہ داری سنبھالی ہے۔ اس دورے میں صدر ایردوان کے ساتھ نائب چیئرمین انصاف و ترقی پارٹی (آق پارٹی) نعمان کرتلمش اور آق پارٹی کے قائد استنبول بیرام شینوجاک بھی موجود تھے۔

تبصرے
Loading...