ہم روہینگیا مسلمانوں کو اکیلے نہیں چھوڑ سکتے، رجب طیب ایردوان
ترک صدر رجب طیب ایردوان نے کہا ہے کہ ترکی مظلوم اور دبائے جانے والے روہینگیا مسلمانوں کو اکیلے نہیں چھوڑ سکتا جو میانمار میں حالیہ المیہ میں نشانہ بن رہے ہیں۔
یوم ظفر کی سہر پہر صدارتی کمپلیکس میں ہونے والی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ترک صدر نے کہا کہ ترکی انسانی بنیادوں پر ارکانی مسلمانوں کی مدد کرنے کی حکمت عملی تیار کر چکا ہے اور عالمی برادری سے بھی اپیل کرتا ہے کہ وہ بھی آگے بڑھے۔
عالمی ادارہ مہاجرین کے مطابق گزشتہ ہفتے میں 3000 روہینگیا مسلمان ریاستی جبر اور ظلم کا نشانہ بن چکے ہیں جبکہ 18000 سے زائد اپنی سرزمین کو چھوڑنے پر مجبور ہوئے ہیں۔