مضبوط دفاعی صنعت کے بغیر مستقبل کی جانب اعتماد سے نہیں دیکھا جا سکتا، صدر ایردوان

0 432

ترکی کے پہلے ہیلی کاپٹر انجن TEI-TS1400 کی فراہمی اور ڈیزائن سینٹر کے افتتاح کی تقریب سے بذریعہ وڈیو کانفرنس خطاب کرتے ہوئے صدر ایردوان نے کہا کہ "اس خطے میں اٹھائے گئے ہر قدم پر ہم نے بارہا دیکھا کہ ہم مستقبل کی جانب اعتماد سے نہیں دیکھ سکتے جب تک کہ مضبوط دفاعی صنعت نہ رکھتے ہوں۔ گزشتہ 18 سال سے ہم ایک ایسی دفاعی صنعت کی تعمیر کے لیے شبانہ روز کام کر رہے ہیں جو روایتی جنگ کے بدلتے ہوئے میدانوں میں آج اور مستقبل کے تقاضوں کو پورا کرے۔”

صدر رجب طیب ایردوان نے کہا کہ استانبول کے وحید الدین مینشن سے ترکی کے پہلے ہیلی کاپٹر انجن TEI-TS1400 کی فراہمی اور ڈیزائن سینٹر کے افتتاح کی تقریب سے بذریعہ پریس کانفرنس خطاب کیا۔

ترک دفاعی اداروں میں سے ایک TEI اب انجن ڈیزائن، تعمیر اور برآمد کرنے والا برانڈ بن چکا ہے”

ترک وزارت دفاعی صنعت کے شروع کردہ اور TUSAS انجن انڈسٹریز لمیٹڈ (TEI) کی جانب سے چلائے جانے والے ٹربوشافٹ انجن ڈیولپمنٹ پروجیکٹ میں آج کے دن کو اہم قرار دیتے ہوئے صدر ایردوان نے کہا کہ "ٹربوشافٹ انجن ڈیولپمنٹ پروجیکٹ میں کی گئی سرمایہ کاری اور حاصل کردہ صلاحیتیں ملک میں اس شعبے میں TEI کو ایک رول ماڈل بنائیں گی۔ ڈیزائن سینٹر ہمارے انجینیئرز اور ڈیزائن اور R&D یونٹس کو کہیں زیادہ مؤثر اور بھرپور انداز میں کام کرنے میں مدد دیں گے۔”

ترک دفاعی صنعت کے اداروں میں TEI اب ایسا برانڈ بن چکا ہے جو انجن ڈیزائن، تعمیر اور برآمد کرنے والا ادارہ بن چکا ہے، صدر ایردوان نے زور دیا کہ ٹربوشافٹ انجن پروجیکٹ کے ساتھ ترکی نے ایسا انفرا اسٹرکچر بھی بنا لیا ہے جسے نیشنل کومبیٹ ایئرکرافٹ انجن کی حیثیت سے اعلیٰ معیاری انجنوں کی ٹیسٹنگ کے لیے بھی استعمال کیا جا سکتا ہے۔

"آج اور مستقبل کی ضروریات پوری کرنے والی دفاعی صنعت بنانے کے لیے 18 سال سے شبانہ روز محنت کر رہے ہیں”

صدر ایردوان نے کہا کہ "اس خطے میں اٹھائے گئے ہر قدم پر ہم نے بارہا دیکھا کہ ہم مستقبل کی جانب اعتماد سے نہیں دیکھ سکتے جب تک کہ مضبوط دفاعی صنعت نہ رکھتے ہوں۔ گزشتہ 18 سال سے ہم ایک ایسی دفاعی صنعت کی تعمیر کے لیے شبانہ روز کام کر رہے ہیں جو روایتی جنگ کے بدلتے ہوئے میدانوں میں آج اور مستقبل کے تقاضوں کو پورا کرے۔”

بحری جہازوں سے لے کر ٹینکوں اور ڈرونز سے لے کر سیٹیلائٹس تک دفاعی صنعت کے ہر شعبے میں سرمایہ کاری اور ترغیبات کی جانب توجہ دلاتے ہوئے صدر ایردوان نے کہا کہ ترک قیادت بالخصوص ان اہم شعبوں میں کام کرنے کی حوصلہ افزائی کرتی ہے کہ جو ہماری دیگر ممالک پر انحصار کو ختم کرنے میں کردار ادا کرے۔

تبصرے
Loading...
%d bloggers like this: