ہم نے قابلِ تجدید توانائی کے وسائل میں مستقل اضافہ کیا ہے، صدر ایردوان

0 204

انرجی مارکیٹ ریگولیٹری اتھارٹی (EMRA) کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے صدر رجب طیب ایردوان نے کہا کہ ‘زیادہ مقامی، زیادہ قابلِ تجدید’ کے اصول کے مطابق جو کام ہم نے کیا ہے، اس کا مقصد مقامی اور قومی ذرائع سے مناسب قیمت پر ایک مستقل اور مستند طریقے سے اپنی توانائی ضروریات کو پورا کرنا ہے۔ اس حوالے سے ہم نے قابلِ تجدید توانائی کے وسائل میں مستقل اضافہ کیا ہے۔”

صدر رجب طیب ایردوان نے انرجی مارکیٹ ریگولیٹری اتھارٹی (EMRA) کی سروس بلڈنگ اور نو تعمیر شدہ انرجی پلانٹس کی افتتاحی تقریب سے خطاب کیا۔

” ترک معیشت زیادہ نمو کے رجحان کی طرف رواں ہے”

اس امر پر زور دیتے ہوئے چند غیر معمولی ایام کو ایک طرف رکھ دیں تو گزشتہ 19 سال میں ترک معیشت نے مستقل اور زبردست نمو جاری رکھی، صدر ایردوان نے کہا کہ "معاشی نمو اور آبادی میں اضافے کے ساتھ ہماری توانائی کی طلب میں بھی اضافہ ہوتا رہا۔ ہماری بجلی کی کھپت میں صرف اس سال میں تقریباً 8 فیصد کا اضافہ ہوا ہے۔ متعلقہ اداروں کے مطابق ہماری بجلی کی طلب میں سالانہ اوسطاً 3 سے 5 فیصد کا اضافہ ہوگا۔ وبائی حالات کے باوجود ہماری معیشت اپنی رفتار برقرار رکھے ہوئے ہے، اس لیے اس طلب میں مزید اضافہ ہوگا۔”

"زیادہ مقامی، زیادہ قابلِ تجدید” کا اصول

صدر ایردوان نے کہا کہ بحیثیت حکومت ہم نے اپنے ملک کی توانائی ضروریات اور عالمی معاشی منظرنامے کو مدنظر رکھتے ہوئے اپنا کام جاری رکھا ہے۔ قومی توانائی و کان کنی پالیسی، جس کا اعلان ہم نے 2017ء میں کیا تھا، نے اس عرصے میں ہماری اور ہمارے توانائی شعبے کی رہنمائی کی۔ ‘زیادہ مقامی، زیادہ قابلِ تجدید’ کے اصول کے مطابق جو کام ہم نے کیا ہے، اس کا مقصد مقامی اور قومی ذرائع سے مناسب قیمت پر ایک مستقل اور مستند طریقے سے اپنی توانائی ضروریات کو پورا کرنا ہے۔ اس حوالے سے ہم نے قابلِ تجدید توانائی کے وسائل میں مستقل اضافہ کیا ہے۔”

تبصرے
Loading...