ہم ایک عظیم تر اور مضبوط تر ترکی کی تعمیر کرتے رہیں گے، صدر ایردوان

0 161

مختلف صوبوں میں آق پارٹی کی ساتویں عمومی صوبائی کانگریسز سے خطاب کرتے ہوئے صدر رجب طیب ایردوان نے کہا کہ "ہم ایک عظیم تر اور مضبوط تر ترکی کی تعمیر کرتے رہیں گے اور دہشتگرد تنظیموں، باغیوں اور ہمارے ملک پر ان عذابوں کو مسلط کرنے والوں کے کھیل اور بچھائے گئے جالوں کو ناکام بناتے رہیں گے۔”

صدر اور انصاف و ترقی (آق) پارٹی کے چیئرمین رجب طیب ایردوان نے صقاریہ، یالووا، قرقلاریلی، ادرنہ اور چناق قلعہ میں آق پارٹی کی 7 ویں عمومی صوبائی کانگریسز سے بذریعہ وڈیو کانفرنس خطاب کیا۔

ترکی کے 81 صوبوں کے چپے چپے پر آق پارٹی کی سرمایہ کاریوں اور کاموں کی جانب توجہ دلاتے ہوئے صدر ایردوان نے کہا کہ "ہم ایک عظیم تر اور مضبوط تر ترکی کی تعمیر کرتے رہیں گے اور دہشتگرد تنظیموں، باغیوں اور ہمارے ملک پر ان عذابوں کو مسلط کرنے والوں کے کھیل اور بچھائے گئے جالوں کو ناکام بناتے رہیں گے۔”

ہم ترکی کے لیے وہ بنیادیں ڈال رہے ہیں جو عالمی سیاسی و معاشی نظام میں اس کے مقام کو بلند کریں گے، صدر ایردوان نے کہا اور زور دیا کہ "ہم ترکی کی نمو اور ترقی کے لیے نئے منصوبے، نئے افق اور نئے آغاز کی خوشیوں کا احساس لیتے رہیں گے۔”
کووِڈ-19 کے خلاف ویکسینیشن کی مہم کے موضوع پر بات کرتے ہوئے صدر ایردوان نے کہا کہ ویکسین پانے والے افراد کی تعداد 10 لاکھ سے تجاوز کر چکی ہے، اور یہ کہ تمام شہری ویکسینیشن پروگرام میں مرحلہ وار شامل کیے جائیں گے۔

تبصرے
Loading...