ہم نے پیداوار کا پہیہ جاری رکھتے ہوئے دیگر ممالک سے مختلف طرزِ عمل اپنایا، صدر ایرودان

0 244

آق پارٹی کے صوبائی صدور سے خطاب کرتے ہوئے صدر ایرودان نے کہا کہ "وبا کے دوران جب دنیا ایک نازک دور میں داخل ہو چکی تھی، ہم نے سرمایہ کاری کے فروغ اور پیداوار کا پہیہ جاری رکھتے ہوئے دیگر ممالک سے مختلف طرزِ عمل کو اپنایا۔”

صدر اور انصاف و ترقی (آق) پارٹی کے چیئرمین رجب طیب ایردوان نے انقرہ میں صوبائی صدور کے اجلاس سے خطاب کیا۔

صدر ایردوان نے کہا کہ "وبا کے دوران جب دنیا ایک نازک دور میں داخل ہو چکی تھی، ہم نے سرمایہ کاری کے فروغ اور پیداوار کا پہیہ جاری رکھتے ہوئے دیگر ممالک سے مختلف طرزِ عمل کو اپنایا۔ یہ اس امر سے ظاہر ہے کہ ترکی گزشتہ سال بھی آگے بڑھتا رہا جبکہ باقی دنیا سکڑتی رہی۔ ہم نے حالیہ عرصے میں اپنے ملک میں کسی سست روی کا مظاہرہ نہ کرتے ہوئے نمو کو جاری رکھا جبکہ اس دوران پیداوار، رسد، نقل و حمل اور خوردہ معاملات کے عالمی ذرائع جمود کا شکار ہو چکے تھے۔ اس یقین کے ساتھ کہ ہر بحران نئے مواقع لاتا ہے، ہم نے دنیا میں تباہی پھیلانے والے وبا کے دورانیے میں ایک نئے اور زبردست ترقیاتی منصوبوں کے لیے کوششیں کیں۔”

تبصرے
Loading...